Maktaba Wahhabi

61 - 292
’’ اور فرشتے ہر دروازے میں سے ان پر داخل ہوں گے۔ سلام ہو تم پراس کے بدلے جو تم نے صبر کیا۔‘‘ 11۔ بدلے سے صبر بہتر: اللہ تعالیٰ نے بدلے کی اجازت دی مگر بعد میں قسم اور تاکید کے ساتھ کہا کہ صبر کرنا زیادہ بہتر ہے : (وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُم بِهِ ۖ وَلَئِن صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِّلصَّابِرِينَ) (النحل:126) ’’اور اگر تم بدلہ لو تو اتنا ہی بدلہ لو جتنی تمھیں تکلیف دی گئی ہے اور بلاشبہ اگر تم صبر کرو تو یقینا وہ صبر کرنے والوں کے لیے بہتر ہے۔‘‘ 12۔ مغفرت اور اجر کبیر : اللہ تبارک وتعالیٰ نے مغفرت اور اجر کبیر کو صبر اور نیک اعمال کا نتیجہ قرار دیا : (إِلَّا الَّذِينَ صَبَرُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَـٰئِكَ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ كَبِيرٌ) (ھود:11) ’’مگر وہ لوگ جنھوں نے صبر کیا اور نیک اعمال کیے، یہ لوگ ہیں جن کے لیے بڑی بخشش اور بہت بڑا اجر ہے۔‘‘ 13۔عزم الامور: اللہ تعالیٰ نے مصائب پر صبر کو عزم الامور قرار دیا : (وَلَمَن صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذَٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ) (الشوریٰ:43) ’’اور بلاشبہ جو شخص صبر کرے اور معاف کردے تو بے شک یہ یقینا بڑی ہمت کے کاموں سے ہے۔‘‘ 14۔ صبر کا بدلہ کلمہ حسنہ : اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے مدد کا وعدہ کیا اور اسے کلمہ حسنہ قرار دیا اور وضاحت کی کہ
Flag Counter