Maktaba Wahhabi

155 - 292
صبر و استقامت کے پہاڑ (صبر پر استقامت کے متعلق اسلاف کے سبق آموز واقعات ) (عَلَى الثَّلاثَةِ الَّذِينَ خُلِّفُوا) (التوبۃ : 118) ’’اور ان تینوں پر بھی جو موقوف رکھے گئے ، یہاں تک کہ جب زمین ان پر تنگ ہوگئی، باوجود اس کے کہ فراخ تھی اور ان پر ان کی جانیں تنگ ہوگئیں اور انھوں نے یقین کر لیا کہ بے شک اللہ سے پناہ کی کوئی جگہ اس کی جناب کے سوا نہیں، پھر اس نے ان پر مہربانی کے ساتھ توجہ فرمائی، تاکہ وہ توبہ کریں۔ یقینا اللہ ہی ہے جو بہت توبہ قبول کرنے والا، نہایت رحم والا ہے۔‘‘ تین صحابہ رضی اللہ عنھم کا صبر عظیم: جنگ تبوک کا موقع تھا تین صحابہ کرام کعب بن مالک انصاری، ہلال بن امیہ، مرارہ بن ربیع یہ بلا عذر شرعی، یہ بزرگوار گھر میں رہ گئے اور جنگ تبوک میں نہ جاسکے ان کا امتحان بھی سخت ہوا۔ کعب بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اس جنگ تبوک کے سفر سے میرا گھر پر رہ جانا محض ایک آزمائش تھا نہ میرا اس طرح کرنے کا ارادہ تھا اور نہ ہی مجھے کوئی مجبوری تھی چونکہ سفر کا تمام سامان تیار تھا۔ عمدہ اونٹنیاں میرے پاس موجود تھیں میری حالت ایسی اچھی تھی کہ پہلے کبھی نہ ہوئی تھی۔ اس سفر کے لیے دو مضبوط اونٹ بھی میں نے خرید لیے تھے حالانکہ اس سے پیشتر میرے پاس دو اونٹ کبھی نہ ہوئے تھے لوگ سفر کی تیاری کر رہے تھے مجھے ذرا بھی تردد نہ تھا میں نے سوچ رکھا تھا کہ جس روز کوچ ہوگا میں چل پڑوں گا۔ لشکر اسلام جس دن روانہ
Flag Counter