کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ علم ہی نہ ہو کہ خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے تو اس خبر کا مضمون علم سے بہت بعید ہو گا لیکن ان کے علاوہ وہ احکام جن میں ہم پر علم واجب نہیں اور بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بیان کیا اور اللہ عزوجل سے خبر دی پس بے شک ان میں خبر واحد مقبول ہو گی اور اس پر عمل کرنا واجب ہو گا اور خبر واحد جب عقل کے منافی ہو یا قرآن کے منافی ہو جو ثابت محکم ہے یا سنت معلومۃ کے یا ایسے فعل کے جو سنت کے قائم مقام ہے یا قطعی دلیل کے منافی ہو تو قبول نہیں کی جائے گی] زبیر علی زئی حضرو س : صاحب کفایہ کا جو کلام آپ نے نقل کر کے بھیجا ہے اس کی بنیاد دو مقدمات پر ہے ۔ (۱)خبریات علمیہ (عقائد) میں علم ویقین کا فائدہ دینے والی دلیل کا ہونا ضروری ہے جبکہ طلبیات عملیہ (احکام) میں علم ویقین کا فائدہ دینے والی دلیل کا ہونا ضروری نہیں ان میں ظن غالب کا فائدہ دینے والی دلیل بھی کافی ہے ۔ (۲) خبر واحد قطع ویقین کا فائدہ نہیں دیتی۔ مگر ان دو مقدمات کے اثبات میں جو دلائل بیان کئے جاتے ہیں وہ ان مقدمات کے اثبات پر دلالت نہیں کرتے لہٰذا صاحب کفایہ کا یہ عندیہ درست نہیں ۔ چنانچہ آپ کفایہ ہی سے باب ما جاء فی التسویۃ بین حکم کتاب اللّٰه وحکم سنۃ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم ، باب تخصیص السنن لعموم محکم القرآن اور باب ذکر الدلائل علی صحۃ العمل بخبر الواحد کا مطالعہ فرمائیں ان بابوں میں آپ کو کئی چیزیں ایسی مل جائیں گی جن سے خبر واحد کا مفید قطع ہونا ثابت ہوتا ہے ۔ شیخ محمد عید عباسی شیخ البانی کے رسالہ ’’الحدیث حجۃ بنفسہ فی العقائد والاحکام‘‘ کے مقدمہ میں لکھتے ہیں : ’’وَالْحَقُّ الَّذِیْ نَرَاہُ وَنَعْتَقِدُہُ اَنَّ کُلَّ حَدیْثٍ اٰحَادِیٍ صَحِیْحٍ تَلَقَّتْہُ الْأُمَّۃُ بِالْقُبُوْلٍ مِنْ غَیْرِ نَکِیْرٍ مِنْہَا عَلَیْہِ اَوْ طَعْنٍ فِیْہِ فَإِنَّہٗ یُفِیْدُ الْعِلْمَ وَالْیَقِیْنَ سَوَائٌ کَانَ فِیْ أَحَدِ الصَّحِیْحِیْنٍ أَوْ فِیْ غَیْرِہِمَا‘‘ [اور وہ چیز جو حق ہے ہماری رائے اور عقیدہ کے مطابق کہ ہر وہ حدیث صحیح خبر واحد جس کو امت نے بغیر کسی انکار اور طعن کے قبول کیا ہے پس بے شک وہ علم ویقین کا فائدہ دیتی ہے صحیحین میں سے کسی ایک میں ہو یا ان دونوں کے علاوہ کسی کتاب میں ہو] پھر اس پر تعلیق میں لکھتے ہیں : ’’ثُمَّ رَأَیْتُ الْخَطِیْبَ الْبَغْدَادِیَ قَدْ جَزَمَ بِذٰلِکَ فِیْ کِتَابِہِ‘‘ (۱) [پھر میں نے دیکھا کہ خطیب بغدادی نے اسی چیز کو جزم کے ساتھ بیان کیا ہے] رہا منکرین حدیث کا معاملہ تو وہ لوگ جن ابواب میں خطیب صاحب نے خبر واحد کے مقبول ہونے کی تصریح فرمائی ہے ان ابواب میں بھی خبر واحد کو بلکہ خبر متواتر کو بھی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ اس لیے ان کا معاملہ |