Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

568
خطیب سے جداگانہ ہے ۔ باقی خبر واحد کے دلیل قطعی کے بظاہر منافی آ جانے کی صورت میں اگر خبر واحد صحیح ومقبول ہے تو پھر جس کو دلیل قطعی سمجھا جا رہا ہے وہ دلیل قطعی نہیں ہے یا پھر وہاں منافاۃ نہیں ۔ واللہ اعلم ۲۸/۱۱/۱۴۱۳ ھ س: اللہ اکبر کے بارے بیان کریں ایک صاحب کا کہنا ہے کہ اکبر تفضیلیۃ ہے ہم جنس کے لیے قرآن میں اکبر بڑائی اور برتری کے لیے استعمال ہوا ہے ہم جنس کے لیے اس کی بجائے علیاً کبیراً کہنا چاہیے یہ صاحب چکڑالوی ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ اکبر کہیں بھی نہیں بیان کیا گیا ۔ایم رحمت علی انصاری21/9/93 ج: نماز میں اللہ اکبر کہنا سنت وحدیث میں مذکور ہے آپ اس چکڑالوی سے پوچھیں قرآن مجید میں کون سی آیت ہے جس میں یہ آیا ہو نماز کے اذکار صرف قرآن مجید سے ہی لینے ہیں حدیث سے نہیں لیے جا سکتے پھر قرآن مجید میں علیاً کبیرا جو آیا ہے ان سے پوچھیں نماز کے اندر اس لفظ کو کس جگہ پڑھنا ہے جواب صرف قرآن مجید سے لیں کیونکہ وہ صاحب حدیث تو مانتے نہیں پھر تعظیم کے لیے قرآن مجید کے اور الفاظ بھی مثلاً العلی العظیم الکبیر المتعال وغیرہ کافی ہیں۔ پھر قرآن مجید سے وہ علیاً کبیرا کی تخصیص بھی پیش کریں ۔ اکبر اسم تفضیل ضرور ہے مگر اس میں چکڑالوی کی تقیید ’’ہم جنس‘‘ فضول ہے ۔ ۱۳/۴/۱۴۱۴ ھ س: میں نے تو بخاری شریف میں دیکھی نہیں ویسے میرا خیال ہے کہ حدیث ہے اس میں ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک جنگ میں تقسیم ہونے سے پہلے ہی اپنے لیے ایک لونڈی علیحدہ رکھ لی تو ایک صحابی نے اعتراض کیا کہ علی رضی اللہ عنہ نے ناانصافی کی ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس صحابی کو ڈانٹ دیا کہ تم علی رضی اللہ عنہ کی شکایت کیوں کرتے ہو معترض اس پر بھی اعتراض کرتا ہے کہ حضرت نے ایسا نہیں کیا ہو گا حدیث ہی غلط ہے ۔چوہدری عبدالرحمن مہار ستراہ سیالکوٹ4/1/87 ج: صحیح بخاری جلد دوم کتاب المغازی باب بعث علی بن ابی طالب ص ۶۲۳ کی زیر بحث حدیث میں صراحت موجود ہے کہ وہ لونڈی خمس (مال غنیمت کے پانچویں حصہ) سے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لی اور اعتراض کرنے والے صحابی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’علی سے ناراض نہ ہو کیونکہ علی کا خمس میں حصہ اس (لونڈی) سے کہیں زیادہ ہے‘‘ لہٰذا اس حدیث پرکوئی اعتراض نہیں ۔ قرآن مجید کے دسویں پارے کی پہلی آیت مبارکہ میں خمس غنیمت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قرابتداروں کے حصہ کی تصریح موجود ہے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قرابتدار ہیں تو آپ اس حدیث پر خواہ مخواہ نکتہ چینی کرنے والوں سے پوچھیں قرآن مجید کی اس آیت مبارکہ کے متعلق ان کا کیا
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter