Maktaba Wahhabi

518 - 592
ج: داڑھی رکھنا فرض ہے جو شخص اپنی یا کسی کی داڑھی منڈانے یا کٹانے پر خوش ہو اس کو دل سے برا نہ جانے وہ ایمان سے خارج ہو جاتا ہے کیونکہ اس میں اَضْعَفُ الْاِیْمَانِ بھی نہیں ہاں نماز اسلام کے ارکان میں شامل ہے اس کا تارک ایماندار نہیں﴿بَیْنَ الْعَبْدِ وَالْکُفْرِ تَرْکُ الصَّلاَۃِ﴾ ۹/۸/۱۴۰۵ ھ س : الشیخ البانی رحمہ اللہ نے قبضہ کا مسئلہ بیان کیا کہ ایک مٹھی سے زیادہ داڑھی نہیں رکھنا چاہیے بلکہ یا وہ سنت نہیں اس کی وضاحت فرمائیں ؟ محمد بشیر طیب کویت ج: آپ نے لکھا ہے کہ ’’الشیخ البانی رحمہ اللہ نے قبضہ کا مسئلہ بیان کیا کہ ایک مٹھی سے زیادہ نہیں رکھنا چاہیے بلکہ زیادہ سنت نہیں‘‘ شیخ البانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے کیا لکھا ؟ کیا فرمایا ؟ تو ان کے الفاظ سامنے آنے سے ہی پتہ چل سکتا ہے برائے مہربانی ان کے وہ الفاظ لکھ بھیجیں جن سے آپ نے مندرجہ بالا باتیں اخذ کی ہیں البتہ اتنی بات معلوم ہونی چاہیے کہ داڑھی بڑھانا فرض ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے﴿أَعْفُوْا اللُّحٰی﴾ بعض احادیث وروایات میں﴿وَفِّرُوْا﴾ اور﴿أَرْخُوْا﴾ کے لفظ بھی وارد ہوئے ہیں اور کوئی قرینہ کتاب وسنت میں موجود نہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس امر کو اس کی حقیقت وجوب سے مجاز ندب واستحباب کی طرف پھیر لے اور ظاہر ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مندرجہ بالا الفاظ کٹانے اور منڈانے کے منافی ہیں رہی عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی قبضہ والی روایت تو وہ موقوف ہے اور معلوم ہے موقوف سے شریعت ثابت نہیں ہوتی تاوقتیکہ وہ حُکماً مرفوع نہ ہو اور یہ قبضہ والی حدیث موقوف حکما مرفوع نہیں۔ ۱۳/۸/۱۴۲۰ ھ س: داڑھی کے بارے میں اسلام میں کیا حکم ہے اس کاکٹوانا اورمنڈھوانا کس حد تک جائز ہے اس کے نہ رکھنے سے گناہ تو نہیں ہوتا ۔ اور اگر کوئی مجبوری کے تحت داڑھی نہ رکھ سکے تو اسے کیا کرنا چاہیے ۔ اور یہ کہ داڑھی کی لمبائی یعنی سائز کتنا ہونا چاہیے ؟ عثمان غنی لاہور ج: مٹھی والی حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں داڑھی کٹوانامنڈوانا کاٹنا اور مونڈنا جرم اورگناہ ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعفاء ، ارخاء اور توفیر لحیہ کا حکم دیا ہے اور وجوب سے ندب کی طرف پھیرنے والا کوئی قرینہ نہیں ۔ ۱/۸/۱۴۱۷ ھ س : )۱)کیا ایک مشت سے زیادہ داڑھی کٹوانے والا گناہگار ہے ؟(۲) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ایک مشت سے زائد داڑھی کے بالوں کو کٹوا دیا کرتے تھے ۔ اس کی وضاحت بھی کر دیں ؟ (۳) کیا کسی صحابی کا قول وفعل
Flag Counter