Maktaba Wahhabi

459 - 592
تمہارے امراء تمہارے بدترین لوگ ہوں ، اور جب تمہارے دولت مند بخیل ہوں اور جب تمہارے معاملات تمہاری عورتوں کے ہاتھ میں ہوں تو زمین کا پیٹ تمہارے لیے اس کی پیٹھ سے بہتر ہے ۔ ﴿عَنْ اَبِیْ بَکْرَۃَ لَمَّا بَلَغَ رَسُوْلَ اللّٰهِ ِصلی اللّٰهُ علیہ وسلم اَنَّ اَہْلَ فَارِسَ مَلَّکُوْا عَلَیْہِمْ بِنْتَ کِسْرٰی قَالَ لَنْ یُفْلِحَ قَوْمٌ وَلَّوْ اَمْرَہُمْ اِمْرَأَۃً﴾1 ابوبکرہ سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر پہنچی کہ ایران والوں نے کسریٰ کی بیٹی کو اپنا بادشاہ بنا لیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ قوم کبھی فلاح نہیں پا سکتی جس نے اپنے معاملات ایک عورت کے سپرد کیے ہوں ۔ (نوٹ) روزنامہ جنگ لاہور میں مورخہ ۸۸۔۱۲۔۱۱ کو ایک خبر شائع ہوئی تھی عبدالعزیز الدالی کے حوالے سے بندہ نے پڑھ کر غور کیا اور اللہ تعالیٰ کا فرمان یاد آیا ۔﴿فَتَبَیَّنُوْا﴾ 2 پس تحقیق کر لو ۔ بندہ نے آیات اور احادیث جمع کی ہیں اب بندہ تمام اہل علم حضرات سے درخواست کرتا ہے کہ جو آیات اور احادیث جمع کی ہیں ان کی وضاحت مطلوب ہے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اور اجر وثواب کے لیے وضاحت کریں ۔ تائید کنندہ : جناب حکیم مولانا محمود صاحب خطیب جامع مسجد مکرم ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ فرماتے ہیں کہ علماء کرام اس تحریر کی وضاحت کریں : محمودمورخہ 19/12/88 محمد اکبر خطیب جامع مسجد ناصر خان اہل حدیث ناصر روڈ محلہ بختے والا گوجرانوالہ 21/12/88 عبدالرشید انصاری سرفراز کالونی جی ٹی روڈ گوجرانوالہ ج: بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم شیخنا المکرم مولانا محمد اسماعیل صاحب سلفی رحمہ اللہ تعالیٰ رحمۃ واسعۃ کے صاحبزادے جامع مسجد مکرم ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ کے خطیب مشہور ومعروف حکیم وطبیب جناب مولانا محمود صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ نے جنوبی یمن کے وزیر خارجہ کے ایک بیان کی طرف توجہ دلائی ہے جس میں وزیر موصوف نے کہا ’’کسی مسلمان ملک کی خاتون سربراہ بننے میں اسلام پابندی عائد نہیں کرتا ۔ وہ ملکہ سبا پر فخر کرتے ہیں جو اسلام کے دور میں یمن کی ملکہ تھیں۔ ہمیں عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہیے جنہوں نے بینظیر بھٹو کو وزیراعظم بنایا ہے ‘‘ ۔ وزیر موصوف کا بیان ختم ہوا۔ (۱)تمام اہل خرد جانتے ہیں کہ مسلمان جب بحیثیت مسلمان کوئی قیادت یا امارت والا نظام قائم کرتے ہیں تو ان کی غرض وغایت اور مراد صرف اور صرف یہی ہوتی ہے کہ ہمیں فلاح وبہبود حاصل ہو اور ہم کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوں ہم چونکہ مسلمان ہیں اور بحیثیت مسلمان ہی سوچ بچار کر رہے ہیں اس لیے ہم نے دیکھنا ہے جس غرض وغایت
Flag Counter