Maktaba Wahhabi

458 - 592
﴿وَاِنْ تُطِعْ اَکْثَرَ مَنْ فِی الْاَرْضِ یُضِلُّوْکَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ اِنْ یَّتَّبِعُوْنَ اِلاَّ الظَّنَّ وَاِنْ ہُمْ اِلاَّ یَخْرُصُوْنَ﴾ 1 اور اگر تو ان لوگوں کے کہنے پر چلے جو دنیا میں زیادہ ہیں تو وہ تجھ کو خدا کی راہ سے بہکا دیں گے ، یہ لوگ صرف اپنے خیال پر چلتے ہیں اور کچھ نہیں مگر اٹکلیں دوڑاتے ہیں ۔ اور دوسرے مقام پر فرمایا :﴿وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَہُمْ اَکْثَرُ الْاَوَّلِیْنَ﴾ 2 اور البتہ تحقیق گمراہ ہوئے ان کے پہلے بہت زیادہ پہلوں میں سے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :﴿وَقَلِیْلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّکُوْرُ﴾ 3 اور تھوڑے ہیں میرے بندوں میں سے شکر گزار ۔ اس کے بعد عبدالعزیز الدالی نے مزید کہا جو کہ مندرجہ ذیل ہے : ’’کہ وہ ملکہ سبا پر فخر کرتے ہیں جو اسلام کے دور میں یمن کی ملکہ تھیں اور آج بھی یمن میں انہیں قدر ومنزلت سے دیکھا جاتا ہے ۔ کیونکہ انہوں نے یمن کی ترقی کے لیے بہت کارنامے نمایاں سر انجام دئیے تھے ۔‘‘ قوم سبا کے متعلق اللہ تعالیٰ نے بھی ذکر کیا ہے :﴿اِنِّیْ وَجَدْتُّ امْرَأۃً تَمْلِکُہُمْ وَاُوْتِیَتْ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ وَّلَہَا عَرْشٌ عَظِیْمٌ﴾ میں نے دیکھا کہ ان کی بادشاہت ایک عورت کر رہی ہے جسے ہر قسم کی چیز سے کچھ نہ کچھ دیا گیا ہے اور اس کا تخت بھی بڑی عظمت والا ہے ۔ ﴿وَجَدْتُّہَا وَقَوْمَہَا یَسْجُدُوْنَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَزَیَّنَ لَہُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَہُمْ فَصَدَّہُمْ عَنِ السَّبِیْلِ فَہُمْ لاَ یَہْتَدُوْنَ﴾4 میں نے اسے اور اس کی قوم کو اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہوئے پایا شیطان نے ان کے کام انہیں بھلے کر کے دکھلا کر صحیح راہ سے روک دیا ہے پس وہ ہدایت پر نہیں آتے ۔ قرآن اجتماعی زندگی میں یہ مقام کس کو دیتا ہے اور کسے نہیں دیتا سورۃ نساء آیت ۳۴میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :﴿اَلرِّجَالُ قَوَّامُوْنَ عَلَی النِّسَآئِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰهِ بَعْضَہُمْ عَلٰی بَعْضٍ وَّبِمَآ اَنْفَقُوْا مِنْ اَمْوَالِہِمْ ، فَالصَّالِحَاتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَیْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُ﴾ مرد عورتوں پر حاکم ہیں بوجہ اس فضیلت کے جو اللہ نے ان میں سے ایک کو دوسرے پر دی ہے اور بوجہ اس کے کہ مرد اپنے مال خرچ کرتے ہیں ۔ پس صالح عورتیں اطاعت شعار اور غیب کی حفاظت کرنے والیاں ہوتی ہیں اللہ کی حفاظت کے تحت ۔ اس کے بعد حدیث کی طرف آئیے ۔ یہاں ہم کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ واضح ارشادات ملتے ہیں :﴿اِذَا کَانَ اُمَرَآئُکُمْ شِرَارَکُمْ اَغْنِیَائُکُمْ بُخَلاَ ئَکُمْ وَاُمُوْرُکُمْ اِلٰی نِسَآئِکُمْ فَبَطْنُ الْاَرْضِ خَیْرٌ مِنْ ظَہْرِہَا﴾5 جب
Flag Counter