والا) ہونا کوئی لازمی نہیں بعض اہل علم اضحیہ قربانی پر قیاس کرتے ہیں اور مسنہ کو لازمی قرار دیتے ہیں لیکن نص میں شاتان اور شاۃ عام ہیں مسنہ اور غیر مسنہ دونوں کو شامل ہیں تو نص مقدم ہے لہٰذا عقیقہ میں مسنہ لازمی نہیں۔ ۱۸/۷/۱۴۱۹ ھ س: (۱) اگر کوئی آدمی عقیقہ کرتا ہے تو کیا وہ گوشت صرف غریبوں کو ہی تقسیم کرے یا ایسے رشتہ داروں کو جو کہ پہلے ہی مالدار ہیں پکا کر ان کو ہی کھلا دے اور محلے کے غریب محروم رہ جائیں کیا اس صورت میں عقیقہ کا حق ادا ہو جائے گا یا دوبارہ عقیقہ کرنا پڑے گا ؟ (۲) اگر عقیقہ کے لیے جانور خریدنے کی بجائے ان جانوروں کی قیمتیں حسب بھاؤ یا حسب توفیق کسی غریب آدمی ، بیوہ عورت یا یتیم بچوں کو دے دے جو اپنی گزران سے تنگ ہوں اور وہ ان پیسوں سے اپنا نان ونفقہ یا لباس وغیرہ کا انتظام کر سکیں تو کیا اس صورت میں عقیقہ ہو جائے گا یا جانور ہی ذبح کرنا پڑے گا ؟ حافظ عبدالرشید سیالکوٹ ج: ( ۱) عقیقہ کا گوشت رشتہ داروں کو کھلا سکتا ہے خواہ وہ مالدار ہی ہوں کچھ غرباء مساکین اہل محلہ کو بھی ضرور کھلائے۔ (۲) یہ طریقہ درست نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿عَنِ الْغُلاَمِ شَاتَانِ وَعَنِ الْجَارِیَۃ شَاۃٌ﴾1 [لڑکے کی طرف سے دو بکریاں عقیقہ میں ذبح کرو اور لڑکی کی طرف سے ایک] اور مذکورہ طریقہ اختیار کرنے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان پر عمل نہیں ہوتا ۔ واللہ اعلم ۲۵/۷/۱۴۱۴ ھ س: عرض خدمت ہے کہ میری عمر تقریباً 30 سال ہے ۔ میرا عقیقہ نہیں ہو سکا مجھے ایک عالم صاحب نے بتایا ہے کہ جس کا عقیقہ نہ ہوا ہو وہ بچہ گروی رہتا ہے لہٰذا میں آپ سے التماس کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے لکھیں کہ کیا میں گروی ہوں جب تک عقیقہ نہ کروں ۔ محمد صدیق 17/8/97 ج: عالم صاحب کی بات درست ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿اَلْغُلاَمُ مُرْتَہَنٌ بِعَقِیْقَتِہٖ تُذْبَحُعَنْہُ یَوْمَ السَّابِعِ ، وَیُسَمّٰی ، وَیُحْلَقُ رَأْسُہُ ۔ رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِیُّ وَأَبُوْدَاؤدَ وَالنَّسَائِیُّ لٰکِنَّ فِیْ رِوَایَتِہِمَا رَہِیْنَۃٌ بَدلَ مُرْتَہَنٍ﴾2[لڑکا اپنے عقیقہ کے ساتھ گروی ہے اس کی طرف سے ساتویں دن ذبح کیا جائے اس کا نام رکھا جائے اور اس کا سر مونڈھا جائے ۔ روایت کیا اس کو احمد ترمذی ابوداود اور نسائی نے لیکن ان دونوں کی روایت میں مُرْتَہَنٌ کی بجائے رہینۃٌ کا لفظ ہے ]الخ ۱۲/۴/۱۴۱۸ ھ س: بچے کے کان میں اذان کا مسنون طریقہ کیا ہے ؟ (مولانا )محمد صفدر عثمانی |