Maktaba Wahhabi

414 - 592
ج: ۳ ام جد اخت عینی ثلث باقی محجوب ۱ ۲ × کیونکہ جد اب ہے تو یہ صورت کلالہ کی نہ رہی اور بہن کلالہ کی وارث ہوتی ہے ۔ ﴿یَسْتَفْتُوْنَکَ قُلِ اللّٰهُ یُفْتِیْکُمْ فِی الْکَلاَلَۃِ﴾ الآیۃ [حکم پوچھتے ہیں تجھ سے سو کہہ دے اللہ حکم بتاتا ہے تم کو کلالہ کا] (۱۰) س : میت کے ورثاء میں خاوند اور علاتی بہن ہے علاتی بہن کو کتنا مال ملے گا اور دلیل کیا ہے ؟ ج: ۲ زوج اخت علاتی نصف نصف ۱ ۱ دلیل :﴿إِنِ امْرُؤٌا ہَلَکَ لَیْسَ لَہٗ وَلَدٌ وَّلَہٓ اُخْتٌ فَلَہَا نِصْفُ مَا تَرَکَ﴾ [اگر کوئی مرد مر گیا اور اس کا بیٹا نہیں اور اس کی ایک بہن ہے تو اس کو آدھا اس کا جو چھوڑ مرا] (۱۱) س: میت کے ورثا ء میں عینی بہن اور علاتی بہن ہے علاتی بہن کو کتنا مال ملے گا اور دلیل کیا ہے ؟ ج: ۶ دریہ = ۴ اخت عینی اخت علاتی نصف سدس ۳ ۱ تکملۃ للثلثین اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿فَإِنْ کَانَتَا اثْنَتَیْنِ فَلَہُمَا الثُّلُثَانِ مِمَّا تَرَکَ﴾ [پھر اگر بہنیں دو ہوں تو ان کو
Flag Counter