Maktaba Wahhabi

174 - 592
الیدین کی حدیث میں بھی کَانَ یُصَلِّی ہے ۔ اگر رفع الیدین ہر نماز میں سنت ہے ۔ تو نواسی کو اٹھانا بھی ہر نماز میں سنت ہونا چاہیے ؟ (۷) حضرت علقمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز پڑھ کر نہ دکھاؤں۔ پھر نماز پڑھی اور ایک بار کے سوا ہاتھ نہ اٹھائے۔[1] امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو حسن کہا ہے اور فرمایا کہ اس حدیث پر بہت سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین کا عمل ہے ۔ سفیان ثوری رحمہ اللہ اور اہل کوفہ کا یہی قول ہے ۔ (۸) حضرت علقمہ رحمہ اللہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضور علیہ السلام کے ساتھ نماز پڑھی اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی ۔ نہ تو حضور علیہ السلام نے نہ صدیق رضی اللہ عنہ نے نہ فاروق رضی اللہ عنہ نے رفع الیدین کیا سوا تکبیر تحریمہ کے ؟[2] (۹) مولانا صفدر سرفراز گکھڑوی کے شاگرد رشید مناظر اسلام مولانا امین اوکاڑوی اپنی کتاب (مسئلہ رفع الیدین) میں عدم رفع الیدین پر قرآن مجید سے دلیل پیش کرتے ہیں﴿اَلَّذِیْنَ قِیْلَ لَہُمْ کُفُّوْآ اَیْدِیَکُمْ وَاَقِیْمُوْا الصَّلاَۃَ﴾ ترجمہ مولانا امین صاحب اے ایمان والو ! اپنے ہاتھوں کو روک کر رکھو جب تم نماز پڑھو۔[3] (۱۰) مسلم شریف میں ہے ۔ حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور فرمایا کیا ہے ۔ مجھے کہ میں تجھے رفع الیدین کرتا ہوا دیکھتا ہوں ۔ گویا کہ سرکش گھوڑوں کے دم ہیں ۔ نماز میں آرام کیا کرو ۔ اگر رفع الیدین قبل رکوع ۔ بعد از رکوع پہلے کرتے بھی تھے تو مسلم شریف کی اس حدیث سے ممانعت ہو گئی ۔ بعض حضرات جویہ کہتے ہیں کہ اس حدیث میں بوقت سلام اشارہ کر کے رفع الیدین کرنے کی ممانعت ہے ان کا خیال غلط ہے ۔ اس لیے کہ وہ حدیث جس میں بوقت سلام اشارہ کرنے کی ممانعت ہے ۔ وہ دوسری ہے اس حدیث میں تو رفع الیدین کا ذکر ہے اور دوسری حدیث میں رفع الیدین کا ذکر نہیں بلکہ ایمأ بالیدین کا ذکر ہے کسی روایت میں تو ’’تُؤْمُوْنَ‘‘ ہے ۔ کسی میں تُشِیْرُوْنَ اور اس حدیث میں اُسْکُنُوْا فِی الصَّلٰوۃِ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ رفع الیدین نماز میں تھا جس کی ممانعت ہوئی اور سکون کا حکم فرمایا علامہ کاسانی حنفی ۔ بدائع الصنائع جلد اول ص ۲۰۷ میں لکھتے ہیں ۔ رُوِیَ اَنَّہٗ صلی اللّٰہ علیہ وسلم رَأٰی بَعْضَ اَصْحَابِہٖ یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیَہُمْ عِنْدَ الرُّکُوْعِ وَعِنْدَ رَفْعِ الرَّأْس اُسْکُنُوْا فِی
Flag Counter