Maktaba Wahhabi

احکام و مسائل جلد اول

مؤلف: حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ

ناشر: المکتبہ الکریمیہ

175
الصَّلاَۃِ وَفی رِوَایَۃٍ قَارُوْا فِی الصَّلٰوۃ۔ مہربانی فرما کر ترتیب کے ساتھ ان سوالوں کا جواب حدیث کے مطابق دیا جائے (طالب جواب) اختر حسین ولد حکیم مشتاق احمد جلال پور پیروالہ ضلع ملتان28/7/95 ج: دس سوالوں کے جواب ترتیب وار مندرجہ ذیل ہیں بتوفیق اللہ تبارک وتعالیٰ وعونہ ۔ (۱) حنفی لوگ وتروں کی تیسری رکعت میں رفع الیدین کرتے ہیں سوال ہے کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وتروں کی تیسری رکعت میں آخری عمر شریف تک رفع الیدین کرنا ثابت ہے ؟ اگر ہے تو دلیل پیش کریں اگر نہیں تو پھر رکوع والے رفع الیدین کے متعلق یہ آخری عمر شریف والا سوال کیوں ؟ تو انصاف کا تقاضا ہے کہ وتروں کی تیسری رکعت والے رفع الیدین کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری عمر شریف تک ہونا ثابت کریں یا پھر رکوع والا رفع الیدین بھی شروع کر دیں کیونکہ اس کو آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت تو تسلیم فرما رہے ہیں صرف اس کے آخری عمر شریف تک ہونے کے ثبوت کو محل نظر قرار دے رہے ہیں اور آخری عمر شریف تک بلکہ پوری عمر شریف میں صرف ایک دفعہ وتروں کی تیسری رکعت والے رفع الیدین کو بھی ابھی تک آپ ثابت نہیں کر پائے اس کے باوجو دآپ وہ کر رہے ہیں رہا رکوع والے رفع الیدین کے منسوخ ہونے کا دعویٰ تو وہ درست نہیں ۔ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے ’’جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے اور رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کرتے‘‘ اور صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہی ہے ’’جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں سے کھڑے ہوتے تو رفع الیدین کرتے‘‘[1] اور معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عمر شریف تک رکوع کرنا ، رکوع سے سر اٹھانا اور دو رکعتوں سے اٹھنا ثابت ہے لہٰذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عمر شریف تک ان تینوں مقاموں میں رفع الیدین کرنا بھی ثابت ہوا ۔ پھر افتتاح نماز والا رفع الیدین حنفی لوگ بھی کرتے ہیں آیا ان کے نزدیک اس رفع الیدین کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عمر شریف تک کرنا ثابت ہو چکا ہے ؟ اگر جواب اثبات میں ہے تو دلیل پیش فرمائیں ورنہ رکوع والے رفع الیدین کی طرح اس کو بھی چھوڑ دیں اگر آپ فرمائیں کہ رکوع والا رفع الیدین منسوخ ہو چکا ہے تو یہ محض آپ کا اور آپ کے ہمنواؤں کا دعویٰ ہی ہے دلیل اس کی کوئی نہیں ۔ بعض حنفی تکبیرات عیدین میں بھی رفع الیدین کرتے ہیں ان سے پوچھنا چاہیے کیا تکبیرات عیدین میں رسول
x
صفحہعنوان
41مقدمہ
45کتاب العقائد … عقائد کا بیان
49ندا لغیر اللّٰہ شرک وبدعت ہے یا نہیں ؟
79کتاب الطہارۃ … طہارت کے مسائل
81شیعہ حضرات کی تحریر
85جرابوں پر مسح اور احناف کا موقف
87وضوء توڑنے والی چیزیں
92غسل کا بیان
92[غسل جنابت کا طریقہ :
97رفع حاجت کے آداب
98کتاب الصلوٰۃ … نماز کے مسائل نمازی کا لباس
99مساجد کا بیان
108اوقات نماز
115اذان واقامت
122سترہ کا بیان
126نماز سے متعلقہ دیگر احکام
135غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا
136نماز باجماعت
170آمین بالجہر
172رفع الیدین
180اشتہار ’’ہم رفع الیدین کیوں نہیں کرتے‘‘ کا جواب
187سجدہ کا بیان
192تشہد کا بیان
199سجدہ سہو
200نماز کا اختتام
200نماز کے بعد کے اذکار
204عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما اور عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہماکا عمل
204حضرت حسن بصری رحمہ اللہ کا عمل
205مرسل حدیث
213نماز کی سنتوں کا بیان
218تہجد ، قیام رمضان اور وتر
230لفظ تراویح کی حقیقت
232نمازِ سفر
237نمازِ جمعہ
248نمازِ عیدین
253نمازِ تسبیح
254کتاب الجنائز ……جنازے کے مسائل
269کتاب الزکاۃ…… زکوٰۃ کے مسائل
279…… روزوں کے مسائل چاند دیکھنے کا بیان
280نفلی روزے کا بیان
284اعتکاف کا بیان
284اعتکاف شروع کا صحیح طریقہ
290کتاب الحج والعمرۃ …… حج و عمرہ کے مسائل
299مجلۃ الدعوۃ کے مضمون پر ایک نظر
302کتاب النکاح …… نکاح کے مسائل
331کتاب الطلاق …… طلاق کے مسائل
353کتاب البیوع …… خرید و فروخت کے مسائل
409چوہدری حبیب اللہ پٹواری آف منڈی بہاؤالدین کے علم وراثت پر ۱۶ سوالوں کے جوابات ۔ جو 4/6/98 کو بھیجے گئے (۱)
419الاعتصام کے ایک فتوائے وراثت پر نظر
421جوابِ مکتوب از شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللّٰه تعالی
424تصحیح مسئلہ وراثت
426المبلغ ۲۰۰ کنال الاحیاء
432کتاب الاضحیۃ …… قربانی اور عقیقہ کے مسائل
451کتاب الجہاد والامارۃ …… جہاد و امارت کے مسائل
463کتاب الطب والرقی …… تعویذ اور دم کے مسائل
471کتاب المناقب والفضائل
480کتاب التفسیر …… تفسیر کا بیان
485کتاب الذکر والدعاء …… ذکر و دعا کے مسائل
505کتاب اللباس …… لباس کے مسائل
505پینٹ ٹائی اور نکر پہننا
506جوتے کا بیان
511مردوں عورتوں کا بناؤ سنگھار
513تصویر ، ٹی وی،ویڈیو کا بیان
515داڑھی اور مونچھوں کا بیان
526پردے کا بیان
527کتاب الآداب …… آداب کا بیان
547کتاب العلم …… علم کا بیان
557تعبیر الرؤیا …… خوابوں کی تعبیر
559کتاب و سنت کی پیروی کا بیان
575مسئلہ تقلید پر تحریری گفتگو
583حضرت القاضی(۱)
583حضرت الحافظ (۱)
584حضرت القاضی (۲)
584حضرت الحافظ (۲)
585حضرت القاضی (۳)
585حضرت الحافظ (۳)
587حضرت القاضی (۴)
587حضرت الحافظ (۴)
591حضرت القاضی (۵)
591حضرت الحافظ (۵)
597جماعت المسلمین کے مسائل
601تقابل
621تلاش حق اور دین اسلام کی تحقیق کے لیے دین اسلام کی روشنی میں کچھ سوالات
Flag Counter