Maktaba Wahhabi

112 - 292
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انتخاب کیا وہ سب سے افضل ہے، یہ استدلال درست نہیں ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حالت سے دونوں جماعتوں نے اپنے موقف پر استدلال کیا ہے، مگر درست بات یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ابدا میں دونوں مقام حاصل ہوئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غریب صابر کی کیفیت آئی اور انھوں نے اتنا صبر کیا جو کسی اور کے لیے محال ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غنی شاکر کی کیفیت آئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنا شکر کیا جو کسی کے بس کی بات نہیں۔ جو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر غور کرے گا وہ معاملے کو اسی طرح پائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام مخلوق سے زیادہ صبر اور شکر کرنے والے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (وَوَجَدَكَ عَاءلًا فَأَغْنَىٰ) (الضحیٰ:8) ’’اور اس نے تجھے تنگدست پایا تو غنی کر دیا۔‘‘
Flag Counter