Maktaba Wahhabi

77 - 592
ہونے سے فرد کی نہ ہونا نکالتے ہیں بالکل اسی طرح اس سے حکومت کی نہ ہونا بھی نکلتا ہے آپ نے جو فرد اور حکومت کے درمیان تفریق فرمائی ہے اس کی کوئی دلیل قرآن مجید یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے پیش فرمائیں ۔ دوسری دلیل کا جائزہ : یہ بات بھی قطعی اور یقینی ہے کہ زمین اللہ ہی نے بنائی ہے نہ فرد نے مینو فیکچر کی نہ حکومت نے ۔ لیکن یہ بھی دلیل کا ایک حصہ ہی ہے دوسرا حصہ آپ کے ذہن میں ہے جس کو آپ نے ذکر نہیں فرمایا اور وہ یہ ہے ’’جو چیز اللہ نے بنائی اور پیداکی ہو وہ کسی فرد واحد کی ذاتی ملک نہیں ہوتی ، اس میں نیابت کا حق حکومت کا ہوتا ہے ، اسے نہ بیچا جا سکتا ہے نہ خریدا اور نہ ہی وہ قوانین وراثت کے تحت تقسیم ہو سکتی ہے ‘‘ مگر آپ پر لازم ہے کہ اپنی اس دلیل کے اس دوسرے حصہ کو قرآن مجید کی کسی آیت یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی سنت وحدیث سے ثابت فرمائیں ورنہ اس دلیل کو بھی واپس لیں۔ معلوم ہے کہ سونا ، چاندی ، اناج ، اونٹ ، گائے بیل اور بھیڑ بکریاں بھی اللہ تعالیٰ کی بنائی اور پیدا کی ہوئی چیزیں ہیں﴿اَللّٰہُ خَالِقُ کُلِّ شَیْئٍ﴾ تو آپ کی اس دلیل کی رو سے یہ چیزیں بھی کسی فرد واحد کی ذاتی ملک نہیں، ان میں بھی نیابت کا حق حکومت کا ہے ، ان کو بھی نہ بیچا جا سکتا ہے نہ خریدا اور نہ ہی یہ چیزیں زمین کی طرح قوانین وراثت کے تحت تقسیم ہو سکتی ہیں ۔ آیا آپ اس کے قائل ہیں ؟ اگر آپ قائل نہیں تو پھر یہ دلیل آپ کے ہاں بھی کوئی وزن نہیں رکھتی اس کو زمین پر چسپاں کرنا بھی چھوڑ دیں ۔ اگر زمین کے اللہ تعالیٰ کی مینوفیکچر کی ہوئی ہونے سے فرد کے حق نیابت کی نفی ہوتی ہے تو لامحالہ اس سے حکومت کے حق نیابت کی بھی نفی ہوتی ہے کیونکہ حکومت نے بھی فرد کی طرح زمین کو مینوفیکچر نہیں کیا آپ نے جو تفریق پیش کی ہے اسے کتاب وسنت سے ثابت فرمائیں ؟ تیسری دلیل کا جائزہ : یہ بھی پوری دلیل نہیں دلیل کا ایک جزء ہے دوسرا جزء یہ ہے ’’جس چیز کی نسل در نسل تقسیم سے قتل وغارت اور فساد سر اٹھاتے ہوں وہ چیز کسی فرد واحد کی ذاتی ملک نہیں ہوتی ، اس میں نیابت کا حق حکومت کا ہوتا ہے ، اس چیز کو نہ بیچا جا سکتا ہے نہ خریدا اور نہ ہی وہ چیز قوانین وراثت کے تحت تقسیم ہو سکتی ہے‘‘ آپ کا فرض ہے کہ اپنی اس دلیل کے اس دوسرے جزء کو کتاب اللہ یا سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت فرمائیں ورنہ اس دلیل سے بھی رجوع فرما لیں ۔ آپ جانتے ہیں کہ سونا چاندی وغیرہ کی نسل در نسل تقسیم سے بھی قتل وغارت اور فساد سر اٹھاتے ہیں لہٰذا یہ چیزیں بھی آپ کے نزدیک زمین کی طرح کسی فرد واحد کی ذاتی ملک نہیں ، ان میں بھی حق نیابت حکومت کا ہی ہے ، ان کو بھی
Flag Counter