بالوں کو کاٹنے اور رنگنے کا بیان س: سر منڈانا منع ہے اور خارجیوں سے مشابہت ہے حدیث شریف کی وضاحت فرمادیں﴿قَالَ رَسُوْلُ اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم سِیْمَاہُمْ (ای الْخَوَارِج) اَلتَّحْلِیْقُ﴾(۱) ان کی علامت (یعنی خارجیوں کی) سر منڈانا ہے ۔ محمد یعقوب ہری پور3/2/94 ج: سر منڈانا درست ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا﴿اِحْلِقُوْہُ کُلَّہُ أَوِ اتْرُکُوْہُ کُلَّہُ﴾(۲) [سارے سر کا حلق کرو یا سارے کو چھوڑ دو] نیز قرآن مجید میں ہے :﴿لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ إِنْ شَآئَ اللّٰه اٰمِنِیْنَ مُحَلِّقِیْنَ رُئُ وْسَکُمْ وَمُقَصِّرِیْنَ لاَ تَخَافُوْنَ﴾(۳) الآیۃ[تم لوگ مسجد حرام میں ضرور داخل ہو گے ان شاء اللہ اس حال میں کہ تم سر منڈائے اور بال ترشوائے ہوئے ہو گے کسی کا خوف تم کو نہ ہو گا] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام کھولنے پر سر منڈایا تھا نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمادی﴿اَللّٰہُمَّ ارْحَمِ الْمُحَلِّقِیْنَ قَالُوْا وَالْمُقَصِّرِیْنَ﴾(۴) الحدیث [اے اللہ رحمت کر سر منڈانے والوں پر صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی اور بال ترشوانے والوں پر] ہاں افضل وسنت یہی ہے کہ وفرہ ، جمہ اورلمہ بال رکھے جائیں کیونکہ احرام کھولنے کی حالت کے علاوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کی یہی کیفیت احادیث میں بیان ہوئی ہے تو افضل یہی ہے کہ احرام کھولتے وقت سر منڈایا جائے اور آگے پیچھے وفرہ ، جمہ اور لمہ بال رکھے جائیں رہی حدیث ’’سِیْمَاہُمْ اَلتَّحْلِیْقُ‘‘ تو اس کا مقصود یہ ہے کہ جو خارجی ہے وہ سر منڈاتا ہے یہ مقصود نہیں کہ جو سر منڈاتا ہے وہ خارجی ہے ۔ س: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے کہ سفید بالوں کو رنگو مگر سیاہ نہ کرو اکثر لوگ اور خاص کر علمائے کرام حدیث کے مخالف عمل کرتے ہیں اور سر اور داڑھی کو نہیں رنگتے نہ رنگنے کے بارے بھی کوئی حدیث ہے ؟ ملک محمد یعقوب ہری پور ج: احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کو رنگنے کا بھی ذکر ہے اور نہ رنگنے کابھی جس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا رنگنے سے متعلق امر ندب پر محمول ہے البتہ کل کے کل بال سفید ہو جائیں کوئی ایک بال بھی سیاہ نہ رہے تو پھر رنگنے کی مزید تاکید ہے جیسا کہ ابوقحافہ والد ابی بکر رضی اللہ عنہما والی حدیث سے عیاں ہے ۔5 ۱۵/۲/۱۴۱۶ ھ س: حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ یہود ونصاریٰ سفید بالوں کو نہیں رنگتے ۔ تم ان کی |