Maktaba Wahhabi

503 - 592
تعالیٰ کو لالچ دے کر کوئی کام کروانا چاہتے ہیں ؟ محمد امجد طاہر آزاد کشمیر ج: تینوں صورتیں جو آپ نے رقم فرمائی ہیں طاعت ونیکی کی نذر کے زمرہ میں آتی ہیں طاعت ونیکی کی نذر بھی شرع میں منع ہے تاہم اگر کوئی طاعت ونیکی کی نذر مان لے تو اسے پورا کرنا فرض اور ضروری ہے ورنہ کفارہ نذر ادا کرنا ہو گا ۔ ۳/۱۰/۱۴۱۹ ھ س: مولانا صاحب چند لفظ ہیں جن کا معنی دریافت کرنا ہے ۔ لفظ یہ ہیں (۱) أَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ وَاَہْیًا وَاَشْرَاہِیًا اللّٰه ُ حَافِظِیْ (۲) یا رَحِیْمُ یَا کَرِیْمُ جَلَّ جَلاَ لُہٗ اعراب اسی طرح ہے اور (۳) یا بَدُّوْحُ (۴) فَوْجُکَ شِیْرَازَۃٌ اور ان کی حقیقت واضح کریں اور ان کا پڑھنا ثواب ہے کہ گناہ ہے حدیث وقرآن سے واضح کریں اور مولانا صاحب ان کے اعراب بالکل اسی طرح ہیں ۔ قاری محمد یعقوب گجراتی30 نومبر1997 ج: (۱)’’أَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ ‘‘اور میں پناہ مانگتا ہوں تیرے ساتھ اے میرے رب کہ وہ (شیطان) میرے پاس حاضر ہوں۔’’وَاَہْیًا وَاَشْرَاہِیًا‘‘اگر لفظ صحیح لکھے گئے ہیں تو ان کا معنی مجھے معلوم نہیں۔’’اللّٰهُ حَافِظِیْ‘‘اللہ میری حفاظت کرنے والا ہے ۔ پھر اعوذ بک میں اللہ کو مخاطب بنایا گیا ہے اور اللہ حافظی میں غائب بنایا گیا ہے ۔ (۲) صحیح اعراب اس طرح ہے ’’یَا رَحِیْمُ یَا کَرِیْمُ جَلَّ جَلاَلُہٗ ‘‘مگر اس میں بھی یا رحیم یا کریم خطاب ہے اور جل جلالہ غائب ہے ۔ (۳) قاموس والے نے اس مادہ کے جو الفاظ ومعانی لکھے ہیں ان کے اعتبار سے اس کے مندرجہ ذیل معانی ہو سکتے ہیں ۔ بہت شق وچاک کرنے والا (ii)زیادہ واضح (iii) بہت ہی زیادہ کھلا اور وسیع ۔ (۴) ’’فَوْجُکَ شِیْرَازَۃٌ ‘‘معلوم ہوتا ہے کہ یہ لفظ دراصل ’’فوج کا شیرازہ‘‘ تھا صاحب قاموس نے اس کا ذکر ہی نہیں کیا اور نہ ہی مجھے اللہ تعالیٰ کے ناموں میں کہیں ملا ہے ۔ اس میں صرف لفظ فوج عربی ہے باقی لفظ’’ کا‘‘ اور لفظ ’’شیرازہ‘‘ عربی نہیں۔ یہ کسی شَرِبَتْ کو شُرِبَتْ پڑھنے والے کا کارنامہ ہے ۔ واللہ اعلم ۲۱/۸/۱۴۱۹ ھ س: صحیفہ اہلحدیث جو کراچی سے شائع ہوتا ہے ۱۴۱۳ ھ ربیع الاول میں جو شائع ہوا اس میں ایک حدیث لکھی تھی جس پر میں نے عمل شروع کر دیا لیکن تحقیق نہیں کی اگر ہو سکے تو اپنا قیمتی وقت نکا ل کر تحقیق کر دیں ۔ وہ یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو دن میں چار مرتبہ یہ دعا پڑھے وہ چار بیماریوں سے محفوظ رہے گا ۔ نابینا ہونے سے ۔ جزام کی بیماری
Flag Counter