نوٹ : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹیوں کو اپنی گرہ سے جہیز دیا ہے اگر دیا ہے تو سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے اگر نہیں دیا تو سنت نہیں ۔ قرآن وسنت سے ثابت فرمائیں ؟ جزاک اللہ خیراً محمد احمد مریدکے13 جولائی 1993
ج: آپ نے سوال کیا ہے ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹیوں کو اپنی گرہ سے جہیز دیا ہے ‘‘ ؟ تو جواباً گزارش ہے کہ مجھے اس چیز پر دلالت کرنے والی کوئی صحیح یا حسن حدیث معلوم نہیں ۔ واللہ اعلم [1] ۴/۲/۱۴۱۴ ھ
س: کیا حد زنا میں چار گواہوں کا عینی ہونا ضروری ہے ؟ محمد یعقوب طاہر
ج: شریعت میں حد زنا کے لیے ثبوت زنا ضروری ہے ثبوت زنا کی کئی صورتیں ہیں مثلاً چار گواہ۔ اعتراف واقرار اور حمل ۔واللہ اعلم
۱۱/۱۰/۱۴۱۴ ھ
س: (۱) اپنی حقیقی لڑکی سے ہمبستری کر لی حالانکہ اس کی بیوی موجود ہے جو کہ حقیقی لڑکی کی والدہ ہے اب زانی مذکور شخص کے نکاح پر کیا اثر پڑا اگر مذکور شخص کی بیوی بوجہ زنا کے مطلقہ ہو گئی ہو تو دوبارہ گھر میں آباد رکھنے کی کیا صورت ہو گی؟
(۲) ایک شخص نے اپنی حقیقی ساس سے ہمبستری کر لی حالانکہ اس کی بیٹی موجود ہے اب اس مذکور زانی کے نکاح پر کیا اثر پڑا اگر زانی کی عورت بوجہ زنا کے مطلقہ ہو گئی ہو تو دوبارہ گھر میں آباد رکھنے کی کیا صورت ہو گی ؟
ج: جناب کی دونوں مسؤلہ صورتوں میں زانی شادی شدہ ہے جیسا کہ سوال کی عبارت سے واضح ہے اور سب جانتے ہیں کہ اسلام میں ایسے شخص کی سزا رجم ہے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کا نظریہ ’’فَلاَ حَدَّ عَلَیْہِ‘‘ محرمات ابدیہ سے نکاح کرنے کے بعد وطی کرنے والوں کے متعلق ہے آپ کے سوال میں ذکر کردہ صورتوں کے متعلق نہیں ہے ۔ واللہ اعلم ۱۳/۶/۱۴۰۸ ھ
س: بوجہ غلبہ شہوت اپنی لڑکی سے زنا کر بیٹھا بلکہ متعدد بار کیا بعد توبہ کی اور غلبہ خوف کی وجہ رویا بھی اور متعدد بار رویا
|