زیادہ کی سند صحیح ہے ]۱ ھ (۳/۱۳۳) ۔
س: مرد ہو یا عورت کفن دینے کا طریقہ کیا ہے ؟ محمد قاسم بن سرور
ج: کفن کے کپڑے نیچے بچھا لیں اوپر میت رکھ کر کپڑے لپیٹ دیں میت کی دائیں جانب سے پہلے لپیٹیں ۔ ۲۸/۷/۱۴۲۰ ھ
س: اگر پانی نہ ملے تو کیا میت کو تیمم کروایا جا سکتا ہے ؟ محمد قاسم بن سرور
ج: درست ہے ایسی صورت میں تیمم کروایا جا سکتا ہے ۔ ۲۸/۷/۱۴۲۰ ھ
س: پچھلے دنوں میرے چچا زاد کے ہاں بیٹا کی پیدائش ہوئی اور وہ پیدائش کے وقت مردہ پایا گیا یعنی جب بچہ پیدا ہوا تو اسے سانس وغیرہ نہیں آیا لہٰذا اس کی نماز جنازہ پڑھائی جا سکتی ہے یا نہیں ؟ اسے قبرستان میں دفن کیا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ محمد عبداللہ جہانیاں ضلع خانیوال
ج: ترمذی اور ابوداود کی حدیث کے پیش نظر ایسے بچے کی نماز جنازہ درست ہے البتہ ایسے بچوں پر نماز جنازہ فرض نہیں جیسا کہ دیگر احادیث سے ثابت ہوتا ہے ۔ جب ازروئے حدیث ایسے بچے کی نماز جنازہ درست ہے تو اسے قبرستان ہی میں دفن کیا جائے گا کیونکہ جس کا جنازہ پڑھا جا سکے اسے قبرستان میں ہی دفن کیا جاتا ہے ۔ ۲/۶/۱۴۱۷ ھ
[عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم قَالَ الرَّاکِبُ یَسِیْرُ خَلْفَ الْجَنَازَۃِ وَالْمَاشِیْ یَمْشِیْ خَلْفَہَا وَاَمَامَہَا وَعَنْ یَمِیْنِہَا وَعَنْ یَسَارِہَا قَرِیْبًا مِّنْہَا وَالسِّقْطُ یُصَلّٰی عَلَیْہِ وَیُدْعٰی لِوَالِدَیہِ بِالْمَغْفِرَۃِ وَالرَّحْمَۃِ[1]
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا - سوار جنازہ کے پیچھے چلے اور پیدل آگے اور پیچھے اور دائیں اور بائیں اس سے قریب رہ کر چلیں اور ناتمام بچے پر نماز پڑھی جائے اور اس کے ماں باپ کے لیے رحمت اور بخشش کی دعا کی جائے ]
س: دو تین یا مذکر ، مونث جنازہ کی ضمیریں بدلنی سنت سے ثابت ہیں ؟ محمد صفدر عثمانی گوجرانوالہ
ج: بعض احادیث میں دعائے جنازہ میں ضمائر مذکر ہیں اور بعض میں ضمائر مؤنث تو پتہ چلا دونوں طرح درست
|