Maktaba Wahhabi

26 - 236
((فَوَّضَ إِلَيَّ عَبْدِيْ)) ’’میرے بندے نے اپنا معاملہ میرے سپرد کر دیا ہے۔‘‘ ((وَ اِذَا قَالَ:﴿ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴾ ’’اور جب بندہ کہتا ہے:﴿ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ﴾ ’’میں تیری ہی عبادت کرتا ہوں اور تجھی سے مدد مانگتا ہوں۔‘‘ ((قال:ہُوَ ذَا بَیْنِيْ وَ بَیْنَ عَبْدِيْ وَ لِعَبْدِيْ مَا سَأَلَ)) ’’اللہ کہتا ہے:یہ میرے اور میرے بندے کے ما بین مشترک ہے اور میرے بندے کو ہر وہ چیز ملے گی جس کا وہ سوال کرے گا۔‘‘ ((فَاِذَا قَالَ:﴿اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴾ ’’اور جب بندہ کہتا ہے:﴿اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ﴾ ’’ہمیں سیدھی راہ دکھلا۔‘‘ ﴿صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ﴾ ’’ان لوگوں کی راہ جن پر تونے انعام کیا۔‘‘ ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ﴾ ’’ان لوگوں کی راہ نہیں جو تیرے غضب کا شکار ہوئے اور نہ ان لوگوں کی راہ جو گمراہ ہوئے۔‘‘ ((قَالَ:ہَذَا لِعَبْدِي،وَ لِعَبْدِي مَا سَأَلَ)) [1] ’’اللہ کہتا ہے:یہ میرے بندے کے لیے ہے اور میرا بندہ جو مانگے اسے وہی ملے گا۔‘‘
Flag Counter