Maktaba Wahhabi

155 - 236
سکتات 1۔ سب سے پہلے تو وہ سکتات ہیں،جو ہر ہر آیت کے بعد آتے ہیں۔اِن کا ثبوت ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی وہ حدیث ہے جو ابو داود،ترمذی،ابن خزیمہ،بیہقی،دارقطنی،طحاوی اور مسند احمد میں ہے،جس میں وہ فرماتی ہیں: ((إِنَّ النَّبِي صلی اللّٰه علیہ وسلم إِذَا قَرَأَ قَطَّعَ آیَۃً آیَۃً،یَقُوْلُ:﴿ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴾،ثُمَّ یَقِفُ،﴿ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾،ثُمَّ یَقِفُ،﴿ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴾،ثُمَّ یَقِفُ)) [1] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قراء ت فرماتے تو ایک ایک آیت پر وقفہ کرتے تھے،﴿ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴾ پڑھتے اور وقفہ کرتے،،﴿ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴾ پڑھتے اور وقفہ کرتے،﴿ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴾،پڑھتے اور وقفہ کرتے۔‘‘ اس حدیث کو امام حاکم نے بخاری ومسلم کی شرط کے مطابق صحیح کہا ہے۔امام دارقطنی نے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے اور علامہ نووی نے بھی’’المجموع شرح المہذب‘‘(۳؍۳۳۳) میں اسے صحیح کہا ہے،البتہ امام ترمذی نے اس کی سند کو غیر متصل کہا ہے جو ایک تسامح ہے،کیوں کہ کبار محدثینِ کرام کے نزدیک یہ روایت صحیح ہے۔[2] اس سے پتا چلتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بوقتِ تلاوت ہر ہر آیت پر رکتے اور وقفہ
Flag Counter