Maktaba Wahhabi

106 - 236
مباحث کو اب ہم اسی حد تک چھوڑ رہے ہیں۔ وَفِيْ ہَذَا الْقَدْرِ کِفَایَۃٌ إِنْ شَائَ اللّٰہ دوسری حدیث: سورت فاتحہ کے بغیر نماز نہ ہونے اور سری و جہری تمام نمازوں میں مقتدی کے لیے بھی سورت فاتحہ کے ضروری ہونے کے قائلین کی دوسری دلیل وہ حدیث ہے،جو صحیح مسلم،ابو داود و ترمذی،ابن ماجہ اور موطا امام مالک میں ہے،بلکہ علامہ لکھنوی نے’’أحکام القنطارۃ‘‘میں لکھا ہے کہ یہ حدیث ان ذکر کی گئی کتب کے علاوہ صحیح بخاری و نسائی،ابن حبان،دارقطنی،بیہقی و ابن ابی شیبہ،مسند احمد،تفسیر سفیان بن عیینہ،فضائل القرآن ابو عبید،تفسیر ابن جریر اور ابن الانباری میں بھی مروی ہے۔[1] نہ صرف یہ کہ یہ حدیث صحیح بخاری و مسلم میں داخل ہے،بلکہ صحیح ابن خزیمہ اور ابن حبان میں بھی شامل ہے۔اما م ترمذی رحمہ اللہ نے اسے حسن اور امام ابو زرعہ نے صحیح قرار دیا ہے۔امام ابو داود اور علامہ منذری نے اس پر سکوت اختیار کیا ہے،جو اس روایت کے غیر مجروح ہونے کا اشارہ ہے اور محدثینِ سابقین میں سے،حتیٰ کہ خود علمائے احناف میں سے علامہ ابن الترکمانی،علامہ زیلعی،علامہ ابن ہمام،علامہ علی قاری،شاہ عبد الحق اور متاخرین علمائے احناف میں سے علامہ انور شاہ کاشمیری،مولانا عبد الحیٔ لکھنوی،مولانا شوق نیموی،مولانایوسف بنوری اور مولانا خلیل احمد سہارنپوری وغیرہ رحمہم اللہ میں سے کسی نے بھی اس حدیث پر کلام نہیں کیا۔[2] چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter