Maktaba Wahhabi

122 - 236
’’اے امیر المومنین!اگرچہ آپ(بلند آواز سے) پڑھ رہے ہوں ؟‘‘ انھوں نے فرمایا: ’’وَاِنْ قَرَأْتُ‘‘[1] ’’اگرچہ میں(بلند آواز سے) پڑھ رہا ہوں۔‘‘ 2۔حضرت علی رضی اللہ عنہ کا اثر: ایسے ہی ’’جزء القراءة‘‘امام بخاری’’کتاب القراءة‘‘وسنن کبری بیہقی،دارقطنی اور مستدرک حاکم میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں حضرت ابو رافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’أَنَّہٗ کَانَ یَأَمُرُ أَنْ یُّقْرَأَ خَلْفَ الْإِمَامِ فِيْ الرَّکْعَتَیْنِ الْاَوْلَیَیْنِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَسُوْرَۃٍ وَفِيْ الْاَخِیْرَیْنِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ‘‘[2] ’’وہ امام کے پیچھے پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ اور کوئی دوسری سورت پڑھنے اور آخری دو رکعتوں میں صرف سورت فاتحہ پڑھنے کا حکم دیا کرتے تھے۔‘‘ 3۔حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا اثر: ’’جزء القراءة‘‘امام بخاری،’’کتاب ‘‘،’’القراءة ‘‘سنن الکبری بیہقی اور معانی الآثار طحاوی میں حضرت عبد اللہ بن زیاد اسدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’صَلَّیْتُ جَنْبَ عَبْدِ اللّٰہِ بْن مَسْعُوْدٍ رضی اللّٰه عنہ خَلْفَ الْإِمَامِ
Flag Counter