Maktaba Wahhabi

157 - 236
آیت پر ٹھہرا کرتے تھے۔‘‘[1] دیگر سکتات: ہر ہر آیت پر کیے جانے والے اس سکتے یا وقف کے علاوہ بھی تین سکتوں کا ذکر ملتا ہے: 1۔ تکبیرِ تحریمہ اور قراء تِ فاتحہ کے مابین۔ 2۔ سورت فاتحہ اور کسی دوسری سورت کے مابین۔ 3۔ رکوع سے قبل،لیکن سورت کے بعد۔ 4۔ امام نووی رحمہ اللہ نے’’الأذکار‘‘میں ایک چوتھا سکتہ بھی ذکر کیا ہے اور وہ ہے سورت فاتحہ کے بعد اور آمین کہنے سے پہلے معمولی سا سکتہ،تاکہ ظاہر ہو کہ’’آمین‘‘سورت فاتحہ کا حصہ نہیں،بلکہ الگ لفظ ہے۔[2] 2 ان سکتات یا خاموشی کے وقفوں میں سے تکبیرِ تحریمہ اور قرا ء تِ فاتحہ کے ما بین والے سکتے کا ثبوت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی وہ حدیث ہے جو صحیح بخاری،مسلم،ابو داود،نسائی،ابن ماجہ،دارمی،ابن خزیمہ،مصنف ابن ابی شیبہ،مسند احمد او ردیگر کتبِ حدیث میں ہے،جس میں وہ بیان فرماتے ہیں: ((کَانَ رَسوُلْ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم إِذَا کَبَّرَ سَکَتَ بَیْنَ التَّکْبِیْرِ وَ القراءة اِسْکَاتَۃً)) [3] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تکبیرِ تحریمہ کہتے تو اس تکبیر اور قراء ت کے درمیان
Flag Counter