Maktaba Wahhabi

166 - 236
4۔تفسیر البحر المحیط: ابو حیان نے’’البحر المحیط‘‘میں لکھا ہے کہ حضرت ابن مسعود،ابوہریرہ،جابر رضی اللہ عنہم اور عطاء،ابن المسیب،زہری اور عبید اللہ بن عمر رحمہم اللہ کہتے ہیں: ’’اِنَّہَا فِيْ الْمُشْرِکِیْنَ کَانُوْا ِاَذا صَلَّی الرَّسُوْلُ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُوْنَ:﴿لَا تَسْمَعُوا لِهَـٰذَا الْقُرْآنِ وَالْغَوْا فِيهِ﴾ [حمٓ السجدہ:۲۶] فَنَزَلَتْ جَوَاباً لَّہُمْ‘‘[1] ’’یہ آیت مشرکوں کے بارے میں ہے،کیوں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تو وہ کہتے:’’یہ قرآن نہ سنو،بلکہ شور و غل کرو۔‘‘ان کے جواب میں یہ آیت نازل ہوئی۔‘‘ 5۔تفسیر قرطبی: امام قرطبی رحمہ اللہ نے بھی اپنی تفسیر’’الجامع لأحکام القرآن‘‘میں لکھا ہے: ’’اِس آیت میں کوئی دلیل نہیں ہے،کیوں کہ یہ آیت مکی ہے اور نماز میں کلام مدینے میں منع ہوئی ہے۔‘‘ آگے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ کے حوالے سے لکھا ہے: ’’اس آیت میں مشرکین مقصود ہیں نہ کہ مسلمان۔‘‘[2] تفسیرِ سورت فاتحہ کے علاوہ امام قرطبی رحمہ اللہ نے بہت آگے جاکر سورت اعراف کی آیت:﴿وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ ﴾ [الأعراف:۲۰۴] کی تفسیر میں بھی یہ بات لکھی ہے،وہاں لکھتے ہیں:
Flag Counter