Maktaba Wahhabi

131 - 236
’’جس نماز میں امام جہری قراء ت نہیں کرتا تھا،اس میں وہ امام کے پیچھے قراء ت کیا کرتے تھے۔‘‘ 8۔اثرِ امام زہری رحمہ اللہ: مصنف عبد الرزاق میں امام زہری رحمہ اللہ کے بارے میں مروی ہے: ’’یَقْرَأُ وَرَائَ الْإِمَامِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَسُوْرَۃٍ أُخْرَیٰ فِيْ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ فِيْ الرَّکْعَتَیْنِ الْأُوْلَیَیْنِ‘‘[1] ’’وہ نمازِ ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعتوں میں امام کے پیچھے سورت فاتحہ اور کوئی سورت بھی پڑھتے تھے۔‘‘ 9۔اثرِ امام سعید بن مسیب رحمہ اللہ: ’’جزء القراءة‘‘امام بخاری اور مصنف ابن ابی شیبہ میں حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’یَقْرَأُ الْإِمَامُ وَمَنْ خَلْفَہٗ فِيْ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ‘‘[2] ’’ظہر اورعصر کی نماز میں امام ومقتدی سبھی سورت فاتحہ پڑھیں۔‘‘ 10۔اثرِ امام اوزاعی رحمہ اللہ: ’’جزء القراءة‘‘امام بیہقی میں امام اوزاعی رحمہ اللہ کے بارے میں مروی ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ’’یَحِقُّ لِلْاِمَامِ أَنْ یَّسْکُتَ سَکْتَۃً بَعْدَ التَّکْبِیْرَۃِ الْأُوْلیٰ بَعْدَ اِسْتِفْتَاحِ الصَّلَاۃِ،وَ سَکْتَۃً بَعْدَ قِرَائَۃِ الْفَاتِحَۃِ لِیَقْرَأَ مَنْ خَلْفَہٗ
Flag Counter