Maktaba Wahhabi

130 - 236
میں یا قراء ت کے درمیانی سکتات میں۔[1] 6۔اثرِ امام مجاہد رحمہ اللہ: ’’جزء القراءة‘‘امام بخاری میں امام مجاہد رحمہ اللہ کا اثر مروی ہے جس میں ہے: ’’إِذَا لَمْ یَقْرَأْ خَلْفَ الْْإِمَامِ أَعَادَ الصَّلَاۃَ‘‘[2] ’’جب کوئی شخص امام کے پیچھے سورت فاتحہ کی قراء ت نہ کر سکے تو وہ نماز کو دہرائے(یعنی دوبارہ پڑھے)۔‘‘ تھوڑا ٓگے چل کر امام بخاری رحمہ اللہ ان سے روایت کرتے ہیں: ’’إِذَا نَسِيَ فَاتِحَۃَ الْکِتَابِ لَا یُعْتَدُّ تِلْکَ الرَّکْعَۃِ‘ ‘[3] ’’جس رکعت میں مقتدی سورت فاتحہ بھول جائے تو اسے وہ رکعت شمار نہیں کرنی چاہیے۔‘‘ 7۔اثرِ حضرت قاسم بن محمد بن ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ: ’’جزء القراءة‘‘امام بخاری اور’’کتاب القراءة‘‘سنن کبریٰ بیہقی میں خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پوتے حضرت قاسم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’کَانَ رِجَالٌ أَئِمَّۃٌ یَقْرَئُوْنَ خَلْفَ الْإِمَامِ‘ ‘ ’’ائمہ کرام اپنے امام کے پیچھے بھی قراء ت کرتے تھے۔‘‘[4] جب کہ موطا امام مالک میں ہے: ’’کَانَ یَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ فِیْمَا لَا یَجْہَرُ فِیْہِ الْإِمَامُ بِ القراءة‘‘[5]
Flag Counter