Maktaba Wahhabi

216 - 236
دسواں اثر: ایک اثر موطا امام محمد اور’’کتاب القراءة‘‘بیہقی میں بھی حضرت زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،جس میں ہے: ’’مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الْإِمَامِ فَلَا صَلَاۃَ لَہٗ‘‘[1] ’’جس نے امام کے پیچھے قراء ت کی،اس کی کوئی نماز نہیں۔‘‘ اس اثر کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں،اس کی سند میں بعض راویوں کا بعض دیگر سے سماع ثابت نہیں ہے اور ایسی روایت صحیح نہیں ہو سکتی۔[2] امام بیہقی رحمہ اللہ کے علاوہ امام بخاری کا یہ فیصلہ علامہ زیلعی حنفی نے بھی اپنی کتاب نصب الرایہ میں نقل کیا ہے۔[3] جب کہ الاستذکار میں علامہ ابن عبد البر نے کہا ہے کہ یہ اثر منکر ہے،صحیح نہیں اور اس پر علما کا اجماع ہے کہ جس نے امام کے پیچھے قراء ت کی اس کی نماز مکمل ہے،اور اس پر کوئی اعادہ نہیں ہے۔[4] علامہ لکھنوی نے لکھا ہے: ’’کَأَنَّہٗ مَحْمُوْلٌ عَلَیٰ القراءة الْمُخِلَّۃِ بِالْاِسْتِمَاعِ‘‘[5] ’’یہ اثر ایسی قراء ت پر محمول کیا جائے گا جو قراء ت استماع(بغور سننے) میں خلل انداز ہو۔‘‘
Flag Counter