Maktaba Wahhabi

164 - 236
ہونے پر استدلال کرنا صحیح نہ ہوا۔ آیت کا شانِ نزول،کتبِ تفسیر کی رو سے 1۔تفسیر رازی: امام رازی رحمہ اللہ نے اپنی تفسیر میں اس آیت کے بارے میں پانچ مختلف اقوال ذکر کیے ہیں اور ان میں سے پانچواں یہ ہے: ’’إِنَّہٗ خِطَابٌ مَعَ الْکُفَّارِ فِيْ اِبْتِدَائِ التَّبْلِیْغِ لَا خِطَاباً مَعَ الْمُسْلِمِیْنَ‘‘ ’’یہ ابتدائے تبلیغ(ابتدائے اسلام) میں کفار سے خطاب ہے،اس میں مسلمانوں کو خطاب نہیں ہے۔‘‘ اس پانچویں قول کے ساتھ ہی موصوف نے لکھا ہے: ’’وَہَذَا قَوْلٌ حَسَنٌ مُنَاسِبٌ‘‘[1] ’’یہی قول بہتر اور مناسب ہے۔‘‘ اس کے بعد امام رازی رحمہ اللہ نے اس قول کے بہتر اور مناسب ہونے کے ثبوت میں بڑی واضح و مدلل تفصیل ذکر کی ہے،جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اس آیت سے پہلے مسلسل کفار کا ذکر چلتا آ رہا ہے اور انہی کا یہ مطالبہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فلاں فلاں حکم کیوں نہیں لاتے؟ اس کے جواب میں فرمایا گیا:’’فرما دیجیے:میں اپنے رب کی وحی کا متبع ہوں،یہ قرآن تمھارے رب کی طرف سے نصیحت اور ہدایت ہے اور مومن قوم کے لیے رحمت ہے۔‘‘
Flag Counter