Maktaba Wahhabi

25 - 236
جاسکتا ہے،جن میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے: ((قَسَمْتُ الصَّلاَۃَ بَیْنِيْ وَ بَیْنَ عَبْدِيْ نِصْفَیْنِ وَلِعَبْدِيْ مَا سَأَلَ)) ’’میں نے نماز کو اپنے اور اپنے بندے کے مابین تقسیم کردیا ہے اور میرا بندہ جو کچھ بھی مانگے گا،میں اسے دوں گا۔‘‘ ((فَإذَا قَالَ الْعَبْدُ:﴿ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾‘‘ ’’جب بندہ کہتا ہے:﴿ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾‘‘ ’’ہر قسم کی تعریف اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔‘‘ ((قَالَ اللّٰہُ تَعَالیٰ:حَمِدَنِي عَبْدِيْ)) ’’اللہ کہتا ہے:میرے بندے نے میری حمد بیان کی۔‘‘ ((وَاِذَا قَالَ:﴿الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ﴾‘ ’’اور جب بندہ کہتا ہے:﴿الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ﴾‘ ’’جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔‘‘ ((قَالَ اللّٰہُ تَعَالیٰ:أَثْنیٰ عَلَيَّ عَبْدِيْ)) ’’اللہ کہتا ہے:میرے بندے نے میری ثنا بیان کی۔‘‘ ((وَ إِذَا قَالَ:﴿مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ﴾ ’’اور جب بندہ کہتا ہے:﴿مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ﴾ ’’وہ روزِ آخرت کا مالک ہے۔‘‘ ((قَالَ:مَجَّدَنِيْ عَبْدِيْ)) ’’اللہ کہتا ہے:میرے بندے نے میری تمجید و تعظیم کی۔‘‘ مسلم شریف ہی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
Flag Counter