Maktaba Wahhabi

259 - 292
راجعون میں نے کہا: ہاں۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ اے جبریل! آپ نے یہ کیوں پڑھا؟ فرمایا: آپ کی امت آپ کے تھوڑے عرصہ کے بعد زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہوگا باہم جنگ کرے گی۔ میں نے پوچھا: کس طرح؟ جبکہ میں ان میں کتاب اللہ چھوڑ جاؤں گا۔ فرمایا: کتاب اللہ کی وجہ سے وہ بھٹکیں گے اور یہ ان کے حکمرانوں اور علماء کی طرف سے ہوگا۔ حکمران لوگوں کو ان کے حقوق روک رکھیں گے جب وہ اپنے حقوق کا مطالبہ کریں گے تو وہ ان کو ان کے حقوق نہیں دیں گے۔ اس طرح سے ان میں جنگیں ہوں گی اور علماء حکمرانوں کی پیروی کریں گے اور ان کو گمراہی میں لے جائیں گے۔ اس طرح سے حکمران اپنے طریقہ پر ڈٹے رہیں گے۔ میں نے پوچھا: پھر جو لوگ ان میں سے سلامت رہیں گے وہ کس طرح سے سلامتی پائیں گے؟ فرمایا: باز رہنے اور صبر کرنے سے۔ اگر ان کو ان کا حق دیا جائے گا تو لے لیں گے اور اگر نہیں دیا جائے گا تو چھوڑ دیں گے۔‘‘[1]
Flag Counter