Maktaba Wahhabi

56 - 444
’’اور اللہ اپنے کام پر غالب ہے (جو کام چاہتا ہے پورا کرتا ہے) مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔‘‘ سیّدنا تمیم بن اوس الداری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَیَبْلُغَنَّ ہَذا الأَمرُ مَا بَلَغَ اللیلُ والنَّھارُ،وَلَا یَتْرکُ اللّٰہ بَیْتَ مَدَرٍ وَلَا وَبَرٍ اِلاَّ أَدْخَلَہُ اللّٰہُ ہَذَا الدِّینَ، بِعِزِّ عَزِیزٍ أَو بِذُلِّ ذَلِیْلٍ عِزًّا یُعِزُّ اللّٰہُ بِہِ الْاِسْلَامَ وَأَھْلَہُ، وَذلًا یُذلُّ بِہِ الکُفرَ وَأَہْلہ)) [1] ’’دنیا میں جہاں جہاں تک رات اور دن پہنچتے ہیں وہاں وہاں تک یہ دین ضرور پہنچ کر رہے گا۔ اللہ عزّوجل کوئی پکا اور کوئی کچا گھر نہیں چھوڑے گا مگر یہ ہے کہ اس میں اس دین کو داخل کرکے رہے گا۔ چاہے کوئی عزت والا اسے باعزت قبول کرے یا کوئی ذلیل آدمی اسے ذلت سے قبول کرے۔ عزت دار کی عزت کے ساتھ اللہ عزوجل اسلام اور اہل ایمان کو عزت بخشے گا اور ذلیل لوگوں کے ذریعے اللہ ذوالجلال کفر اور کافروں کو ذلیل کرے گا۔ ‘‘ اس موضوع کے اہتمام ، موضوعِ توحید پر پوری طمع اور اس کتاب کے تیار کرنے پر میں مصنفِ کتاب فضیلۃ الشیخ/ عبداللہ بن عبدالحمید الاثری حفظہ اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اللہ تبار ک و تعالیٰ سے اس بات کا سوال کرتا ہوں کہ وہ مصنف حفظہ اللہ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ ان کی جہود طیبہ میں اللہ برکت دے۔ اُمت اسلامیہ کے صحیح عقیدہ کی اللہ رب العزت حفاظت فرمائے اور یہ کہ رب کریم نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کرنے والے علماء کرام کو اُس راستے پر چلتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے رکھے کہ جسے
Flag Counter