Maktaba Wahhabi

441 - 444
سلف صالحین کے عقیدہ پر بعض تصنیفات اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے نابغۂ روز گار علماء کرام رحمہم اللہ نے سلف صالحین کے عقائد پر بہت ساری تصنیفات مدون کی ہیں۔ انہوں نے ان کتابوں میں عقیدۂ توحید خالص کے اُصول و ضوابط بھی وضع کیے ہیں اور ان کے لیے کتاب و سنت سے دلائل بھی پیش کیے ہیں۔ پھر انہوں نے ان تصنیفات میں اہل بدعات و خرافات کا ردّ پیش کرتے ہوئے ان کے باطلانہ مقاصد والے رازوں سے پردہ بھی اُٹھایا ہے۔ اسی طرح انہوں نے ان کتب میں باطل کا حق کے ساتھ، جہالت کا علم کے ساتھ اور بدعت کا سنت کے ساتھ سامنا بھی کروایا ہے۔ ٹھوس دلائل کے ساتھ انہوں نے اہل بدعات کے تمام ہتھیار پھینکوا دیے ہیں۔ یوں انہوں نے حق کو غالب اور باطل کو مغلوب کر کے دکھایا ہے۔ اور یہ سب کچھ انہوں نے خالص دین حنیف کی حفاظت کے پیش نظر کیا ہے۔ قارئین کرام! یہ بات آپ حضرات کے لیے بھی نہایت مفید رہے گی کہ میں ان مؤلفات و تصنیفات کا یہاں تذکرہ کر دوں کہ جو کتاب ھذا ’’الوجیز… عقیدہ کا نہایت جامع بیان ‘‘ کی تیاری میں میرے مراجع و مصادر کے طور پر زیر مطالعہ رہیں اور ان سے بھر پور استفادہ کیا گیا ہے۔ تاکہ میرا ہر مسلمان بھائی اپنے عقیدہ کے بارے میں پورے علم و بصیرت پر ہو۔ اور آپ یہ جان لیں کہ یہی عقیدہ ، سلف صالحین کا اصل عقیدہ تھا۔ اور اس بات کا بھی آپ کو علم ہو سکے کہ :بعد والی صدیوں میں عقیدہ کی تحریفات کے لیے جو کچھ پیش آیا وہ سب عقیدہ توحید خالص پر دخل انداز ہونے والی
Flag Counter