Maktaba Wahhabi

362 - 444
نویں اصل صحابہ کرام اور آل بیت رضی اللہ عنہم اجمعین اور خلافت کے بارے میں اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کا عقیدہ اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے اہل ایمان و اسلام کے اُصول عقیدہ میں سے ایک اصل …رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے پوری پوری دلی محبت ہے۔ اس ضمن میں ان اہل ایمان و اسلام کے دل اور ان کی زبانیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں غلط اور بیہودہ گفتگو سے پاک ہوتے ہیں۔ اس لیے کہ نبی معظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین دنیا کے تمام لوگوں (انبیاء کرام علیہا السلام کے علاوہ باقی سب امتیوں) سے ایمان کے اعتبار سے اور نیکی کے اعلیٰ ترین درجات کے لحاظ سے مکمل ترین اصحاب تھے۔ اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (انبیاء کرام علیہا السلام کے علاوہ) دنیا جہان کے تمام لوگوں سے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور جہاد فی سبیل اللہ میں سب سے عظیم تھے۔ اللہ عزوجل نے ان کو (اپنے دین کی محافظت اور علاء کلمۃ اللہ کے لیے) منتخب فرما لیا تھا اور انہیں اپنے حبیب وخلیل نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مصاحبت کے لیے چن لیا تھا۔ اور جس چیز کے ساتھ وہ ممتاز ہو گئے تھے ، ان کے بعد آنے والوں میں سے کوئی بھی شخص اس بات کی استطاعت نہیں رکھتا تھا (اور نہ ہی اب رکھتا ہے) کہ وہ اس امتیاز کو حاصل کر سکے، چاہے وہ جس بھی بلندی و رفعت تک پہنچ جائے۔ اور آگاہ رہو کہ یہ امتیاز نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار اور ان کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر ایمان
Flag Counter