Maktaba Wahhabi

429 - 444
سلف صالحین اہل السنۃ والجماعۃ کے عقیدہ ٔ خالص کی طرف دعوت دینے کے اُصول و ضوابط اور شروط محترم بھائی! عقیدۂ سلف صالحین کی طرف دعوت کی تین شروط ہیں : ا… عقیدہ کا خطاؤں سے پاک ہونا۔ اور وہ یہ ہے کہ:توحید ربوبیت، توحید الوہیت (بمع توحیدِ حاکمیّت) ، توحید الاسماء والصفات ، عقیدہ کے تمام مسائل اور ایمان کے سب ابواب میں ہم بھی بالکل اسی طرح کا عقیدہ رکھیں جس طرح کا ان تمام اُمور میں عقیدہ تھا۔ ب… دوسری شرط منہج و مسلک کا خطاؤں سے پاک ہونا ہے۔ یعنی کتاب و سنت کے فہم میں جس روشنی پر اُنہوں نے اُصول و قواعد کو وضع کیا تھا ہم بھی اُنہیں اُصول و ضوابط اور قواعد کی پابندی کریں۔ ج… عمل بھی غلطیوں سے صحیح سالم ہو۔ یعنی ہم دین اسلام کے اُصول و فروغ پر عمل کرتے ہوئے کہیں بدعات کا ارتکاب نہ کر بیٹھیں۔ بلکہ ہر ہر عمل خالصتاً اللہ عزوجل کی خاطر اور اس کی شریعت ِ مطہرہ کے عین مطابق ہو۔ چاہے یہ عمل اعتقادی ہو، چاہے فعلی ہو اور چاہے قولی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ عزوجل کی طرف دعوت تمام اعمال سے زیادہ معزز و مشرف عمل ہے اور تمام عبادات سے زیادہ بلند درجے والی عبادت۔ اور یہ عمل اللہ کے تمام رسولوں صلوٰت اللہ و سلامہ علیہم اجمعین کے خصائص میں سب سے بڑی خصوصیت والا عمل تھا۔ اسی طرح دعوت الی اللہ کا عمل اللہ کے اولیاء کرام اور اُس کے منتخب شدہ
Flag Counter