Maktaba Wahhabi

69 - 444
فصل اوّل …اہم تعریفیں عقیدہ کی تعریف : لغوی معنیٰ:لفظ ’’عقیدہ‘‘ …اَلْعَقْد سے مشتق ہے۔ جس کا معنیٰ:باندھنا ، گرہ لگانا ، مضبوط و مستحکم کرنا ، کام کو ٹھیک طور پر انجام دینا ، کسی معاملہ میں اعتماد و یقین کے ساتھ وثوق و پختگی حاصل کرنا ، قوت و طاقت سے تھام لینا ، حسّی اور معنوی طور پر کسی چیز کے اجزاء کا باہم ارتباط ، (التماسک) سیسہ پلائی دیوار کی طرح ایک دوسرے سے مضبوط جڑا ہوا ہونا۔ پایۂ ثبوت کو پہنچانا اور یقین و عزم صمیم (جزم و حزم) ہوتا ہے۔ العَقْد …باندھنا، کھولنے کا مخالف ہوتاہے۔ یہ کلمہ مذکور بالا معانی میں باب ضَرَبَ یَضْرِبُ کے وزن پر …عَقَد یَعْقِدُ عَقْدًا… آتا ہے۔ (ثلاثی مجرد میں یہ باب سَمِعَ یَسْمَعُ کے وزن پر …عَقِدَ یَعْقَدُ عَقْدًا… بھی آتا ہے۔ جس کا معنی ہوتا ہے:اُلجھا ہوا ہونا۔ لکنت والا ہونا وغیرہ) اسی (باب ضَرَبَ) سے اس کا استعمال یوں بھی آتا ہے۔ عُقْدَۃُ الْیَمِیْنِ ، عُقْدَۃُ النِّکَاحِ… جیسے کہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں : ﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَـٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا عَقَّدتُّمُ الْأَيْمَانَ﴾ (المائدہ:۸۹) ’’اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو لغو قسموں پر نہیں پکڑے گا۔ البتہ ان قسموں پر پکڑے گا جو قصدًا تم نے (گرہ باندھ کر ، مضبوط) کھائی ہوں۔‘‘ دوسرے مقام پر فرمایا: ﴿وَلَا تَعْزِمُوا عُقْدَةَ النِّكَاحِ حَتَّىٰ يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ﴾ (البقرۃ:۲۳۵)
Flag Counter