Maktaba Wahhabi

191 - 444
قرآن حکیم و عظیم میں درج ذیل پچیس رسولوں کے نام ذکر ہوئے ہیں : ابوا البشر آدم ، ادریس ، نوح ، ہود، صالح، ابراہیم، لوط، اسماعیل، اسحاق، یعقوب، یوسف ، شعیب ، ایوب۔ ذوالکفل، موسیٰ، ہارون، داود، سلیمان، الیاس ، الیسع، یونس، زکریا ، یحییٰ، عیسیٰ و محمد خاتم الانبیاء والرسل، صلوات اللّٰه وسلامہ علیھم أجمعین۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت تمام نبیوں پر: اور جیسا کہ قرآن عظیم کا بیان ہے کہ:اللہ تبارک و تعالیٰ نے بعض نبیوں اور رسولوں کو دوسرے انبیاء و رسل پر فضیلت دی تھی۔[1] اور تمام امت اسلامیہ و محمدیہ رحمۃ اللہ علیہم کا اس بات پر اجماع ہے کہ:رسول ، انبیاء سے افضل ہو اکرتے تھے۔ اور پھر یہ کہ تمام رسول بھی باہم ایک دوسرے پر فضیلت رکھتے تھے۔ تمام رسولوں اور نبیوں میں سب
Flag Counter