Maktaba Wahhabi

141 - 444
بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللّٰهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ﴾ (المائدہ:۵۴) ’’مسلمانو! جو کوئی تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے (یعنی مسلمان ہو کر پھر مرتد ہو جائے) تو عنقریب اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو پیدا کرے گا جن سے اللہ محبت کرے گا اور وہ اللہ سے محبت کریں گے۔ مسلمانوں پر وہ بہت مہربان اور کافروں پر نہایت سخت ہوں گے۔ وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے جس کو چاہے دے۔ اور اللہ کشائش والا ہے سب کچھ جاننے والا۔‘‘ اللہ ذوالجلال کا انتقام لینا: ۶…﴿فَلَمَّا آسَفُونَا انتَقَمْنَا مِنْهُمْ فَأَغْرَقْنَاهُمْ أَجْمَعِينَ﴾ (الزخرف:۵۵) ’’پھر جب انہوں نے ہم کو غصہ دلایا تو ہم نے ان سے بدلا لیا ان سب کو (سمندر میں) ڈبو دیا۔‘‘ اللہ تعالیٰ کی پنڈلی کا ذکر: ۷…﴿يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ﴾ (القلم :۴۲) ’’جس دن (حق تعالیٰ کی) پنڈلی کھولی جائے گی اور (سب) لوگ سجدے کے لیے بلائے جائیں گے تو یہ (کافر اور منافق) سجدہ نہ کر سکیں گے۔‘‘ زندہ و قائم اللہ: ۸…﴿اللّٰهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾ (آل عمران:۲)
Flag Counter