Maktaba Wahhabi

90 - 444
اہل السنۃ والجماعۃ: پس اہل السنۃ والجماعۃ سے مرادوہ لوگ ہیں جو:نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو عملاً مضبوطی سے تھامنے والے ہوں اور وہ عقیدۂ توحید خالص اور قول و عمل میں صحابہ کرام و تابعین عظام رضی اللہ عنہم اجمعین ومن تبعھم باحسان الی یوم الدین رحمہم اللہ اجمعین کے راستے پر چلنے والے ہوں۔ اور یہ ’’اہل السنہ والجماعۃ‘‘ والے سلفی اہل الحدیث وہ لوگ ہوتے ہیں جو اتباع محمدی علی صاحبہ الصلوٰۃ والسلام پر استقامت و استقلال سے چلنے والے اور بدعات و خرافات کی راہ سے الگ تھلگ رہنے والے ہوں۔ اس جماعۃ اہل السنہ والحدیث کے لوگ ہر دور میں باقی ، حق کے ساتھ غالب اور قیامت تک اللہ عزوجل کے مدد یافتہ لوگ ہوتے ہیں۔ چنانچہ ان لوگوں کی اتباع اور ان سے مل کر رہنا سیدھی راہ ہدایت اور ان کا خلاف کرنا گمراہی ہے۔ ’’ اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث سلفی حضرات ‘‘درج ذیل خصوصیات و صفات عالیہ کے ساتھ دوسرے گمراہ (اور جہنمی بہتر) فرقوں سے الگ اپنی پہچان رکھتے ہیں اور انہی نشانیوں کے ساتھ وہ باقی اُمت سے اپنی ایک ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ ۱… (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم و تابعین عظام رحمہم اللہ جمیعًا اور ان کے بعد والے تمام احسان و اصلاح کے ذریعے ان حضرات کی راہ مستقیم پر گامزن آئمہ وعلماء عظام رحمہم اللہ کے منہج و طریق پر گامزن ان اہل السنہ والجماعۃ اہل الحدیث سلفی لوگوں کی پہلی نشانی یہ ہے کہ) …وہ افراط و تفریط اور غلو و جفاء (بالکل الگ ہو جانے) کے مابین انتہائی درمیانی اور اعتدال کی راہ کو اختیار کرنے والے ہوتے ہیں ، چاہے عقیدہ کے باب میں معاملہ ہو یا احکام کے اُمور ہوں یا کوئی فقہی مسلک اختیار کرنے والا معاملہ ہو۔ یہ اہل السنہ والجماعۃ اہل الحدیث اُمت کے تمام فرقوں میں سے درمیان والی راہ کو اختیار کرتے ہیں۔ جیسا کہ تمام ملتوں کے درمیان اُمّت محمدیہ علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کو اُمت وسط (قرآن میں) بیان کیا گیا ہے۔ [1]
Flag Counter