Maktaba Wahhabi

403 - 444
دن تم سب سے زیادہ میرے قریب بیٹھنے کے اعتبار سے وہ آدمی ہو گا جو تم سب سے زیادہ اخلاق میں اچھا ہو گا۔‘‘ اسی طرح سیّدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ :نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’قیامت والے دن میزان میں رکھی جانے والی چیزوں میں سب سے وزنی چیز حسن اخلاق ہو گی۔ اور بلاشبہ حسن خلق والا آدمی ضرور اس کے ذریعے روزے دار اور نمازی والے درجہ کے اعلیٰ درجات کو پہنچ جائے گا۔‘‘ سلفی جماعت حقہ اہل السنۃ والجماعۃ کے اخلاقی اوصاف: ۱… اللہ عزوجل کے درج ذیل فرمان کے موجب ان اللہ کے بندوں کا علم و عمل میں مکمل اخلاص اور ریاکاری سے ڈر پہلا وصف ہوا کرتا ہے۔ اللہ فرماتے ہیں :﴿أَ لَا لِلّٰہِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ﴾ (الزمر:۳) ’’سن رکھو! خالص اللہ ہی کی بندگی کرنی چاہیے۔‘‘ ۲…ان اہل ایمان و اسلام کا دوسرا وصف اللہ عزوجل کی حرمات کو عظمت دینا ہوتاہے۔ اور جب رب کریم کی حرمتیں پامال کی جارہی ہوں تو وہ غیرت کھایا کرتے ہیں۔ او ر یہ کہ اللہ کے دین و شریعت مطہرہ کی مدد و نصرت بھی ان کی ایک صفت ہوا کرتی ہے۔ اوریہ مسلمانوں کی حرمتوں کی بہت زیادہ تعظیم اور اہل اسلام کے لیے خیر او ر بھلائی کو پسند کرتے ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کا فرمان گرامی قدرہے:﴿ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللّٰهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ﴾ (الحج:۳۲) ’’اور جو اللہ تعالیٰ کے نام کی چیزوں (اللہ کے شعائر) کی بڑائی کرے تو یہ بڑائی کرنا دلوں کی پرہیز گاری سے ہے۔‘‘ ۳…ان اہل ایمان سلفی لوگوں کا ایک وصف… نفاق کو چھوڑنے پر جدو جہد کرنا ہوتا ہے ، اس حیثیت سے کہ نیکی اور بھلائی میں ان کا باطن ، چھپی ہوئی باتیں اور ان
Flag Counter