Maktaba Wahhabi

94 - 444
کے ساتھ فیصلہ دیتے ہیں۔ ۱۴…یہ اہل السنۃ و الجماعۃ کے لوگ آپس میں ایک دوسرے سے بہت محبت اور ایک دوسرے پر رحم کا سلوک بہت زیادہ کرتے ہیں۔ یہ آپس میں ایک دوسرے سے تعاون ، باہم کسی شخص کی کسی دوسرے آدمی پر زیادتی کو روکتے اور صر ف دین حنیف کو بنیاد بنا کر یہ حضرات دوستی اور دشمنی کا معیار مقرر کرتے ہیں۔ خلاصۂ کلام :یہ ہے کہ اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث سلفی حضرات اخلاق حسنہ کے اعتبار سے تمام لوگوں میں سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے ، اللہ عزوجل کی اطاعت کے ساتھ اپنے آپ کا محاسبہ کرنے میں باقی سب لوگوں سے زیادہ حریص ، آفاقی نظریات و افکار میں سب دنیا سے زیادہ وسعتِ نظر والے سب سے زیادہ بعید اور گہری بصیرت والے ، اختلاف کے وقت اپنے سینوں کو سب سے زیادہ کشادہ اور کھلا رکھنے والے اور اُمت کے تمام لوگوں سے زیادہ دینی و فقہی اختلاف کے آداب و اُصول کو جاننے والے ہوتے ہیں۔ اہل السنۃ والجماعۃ کے مفہوم میں نہایت مختصر جامع بات : یہ وہ جماعت ہے کہ تمام فرقوں میں سے صرف اس کی نجات سے متعلق نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بشارت دی ہے۔ اور نجات والے اس وصف کا دار ومدار اِتباع سنت ، قرآن و سنت میں مذکور عقیدۂ توحید خالص ، عبادت کے صحیح طریقے اور اس کے مفہوم ، صراط مستقیم والی مکمل رہنمائی ، مسلک حق پر استقامت سے گامز ن رہنے ، اخلاق حسنہ کو اختیار کیے رکھنے اور اہل ایمان و اسلام کی اُس جماعت کے ساتھ مکمل طور پر منسلک رہنے کے ساتھ کہ جو عین قرآن و سنت والی سلفی منہج پر عمل پیرا ہو …پر ہے۔‘‘ اس تعریف کے ساتھ اہل السنۃ والجماعۃ کی تعریف و توصیف ’’سلف صالحین‘‘ کی تعریف سے قطعاً باہر نہیں ہے۔ اور ہم یہ جان چکے ہیں کہ :سلف صالحین ہی وہ لوگ
Flag Counter