Maktaba Wahhabi

160 - 444
اور یہ فرشتے رات دن اللہ کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور آسمان میں ’’بیت المعمور‘‘ کا طواف کرتے رہتے ہیں۔ وہ اپنے رب تعالیٰ سے پوری خشیت سے ڈرتے رہتے ہیں۔ فرشتوں کی اقسام: ۱… ان میں سے بعض وہ ہیں کہ جن کے سپرد عرش عظیم کو اُٹھائے رکھنے کا کام سونپا گیا ہے۔ [1] ۲…دوسرے ان میں سے وہ ہیں کہ جن کے ذمہ انبیاء کرام کی طرف وحی لے کر جانے کا عہدہ سپرد کیا گیا تھا۔ [2] ۳…بعض ان فرشتوں میں سے وہ ہیں کہ جن کے سپرد پہاڑوں کا نظام کیا گیا ہے۔
Flag Counter