Maktaba Wahhabi

41 - 444
دین حنیف کی ابتداء: حتی کہ اس وقت جب اللہ عزوجل نے اسلام کے سورج کو حکم فرمایا کہ وہ طلوع ہو کر اپنی چمک دمک دکھائے تو رب کبریاء جل و علا نے اپنے حبیب و خلیل اور مصطفی بندے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا، تاکہ آپ تمام بشریت کے سامنے اس بات کا اعلان فرما دیں کہ :’’ایک اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں اور یہ کہ اُس کے سوا کوئی مبعودِ برحق نہیں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسی توحید لے کر آئے کہ جو اللہ عزوجل کا اپنے بندوں پر حق ہے اور اُن کی تخلیق کا یہی سب سے بڑا مقصد ہے۔ چنانچہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے محترم نبی(صلی اللہ علیہ وسلم) کے ذریعے اپنی سب مخلوق کو اس بات سے آگاہ فرما دیا کہ: ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ﴾ (الذاریات:۵۶) ’’اور میں نے جن اور آدمی اس لیے پیدا کیے ہیں کہ وہ میری ہی عبادت کریں۔‘‘[1]
Flag Counter