Maktaba Wahhabi

117 - 444
کے حبیب و خلیل نبی برحق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم اور سنت کے مطابق ہو۔ چنانچہ عبادت ، خشوع و خضوع ، عاجزی و انکساری اور اطاعت کے ذریعے اللہ رب العالمین کی توحید دراصل …لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ … کی عملی تحقیق وتصدیق ہے۔ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و فرمانبرداری اور جس کام کا آپ حکم کریں اُس حکم کی مکمل اتباع کرنے اور جس عمل و فعل اور جس چیز سے آپ منع فرمائیں اُس سے یکسر رک جانے کا مطلب …مُحَمَّدُرَّسُولُ اللّٰہ … کی عملی تحقیق و تصدیق ہے۔ (یعنی اگر کوئی شخص اللہ عزوجل کی توحید اور نبی ختم الرسل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت و نبوت کا زبانی اقرار تو کرتا ہے مگر عملاً وہ ان دونوں کے تقاضوں سے روگرداں ہے تو وہ قطعاً مومن نہیں ہے۔) اہل السنۃ والجماعۃ کا منہج: اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث سلف صالحین اور اُنھیں کے طریق پر عمل پیرا سلفی لوگوں کا اس ضمن میں عمل و عقیدہ یوں رہا ہے اور آج بھی ہے کہ :وہ اللہ رب العالمین کی عبادت اُس کوتمام عبادات کی تمام انواع و اقسام اور تمام حالتوں کا یکتا وتنہا حقدار اس طرح سے یقین محکم اور عمل پیہم کے ساتھ مانتے ہیں کہ وہ اس میں اللہ رب العالمین کے ساتھ کسی کو بھی شریک ، حصے دار اور سانجھی نہیں مانتے۔ چنانچہ وہ جب بھی اور جو کچھ بھی مانگتے ہیں تو صرف ایک اللہ ذوالجلال والاکرام سے۔ وہ جب بھی استعانت و مددطلب کرتے ہیں تو صرف ایک اللہ رب الکبریا ء سے۔ وہ اگر توکل ، بھروسا کرتے ہیں تو صرف ایک اللہ رب العرش الکریم پر۔ وہ ڈرتے ہیں تو صرف اپنے رب ذوالجلال اللہ تعالیٰ سے۔ اور اطاعت و فرمانبرداری ، عبادت و خضوع اور نیک اعمال کے ذریعے وہ اپنے رب کریم اللہ غفور و رحیم کا قرب حاصل کرتے ہیں۔ اللہ رب العالمین نے اپنے ان صالح بندوں کے یہ اوصاف قرآن حکیم میں کئی مقامات پر بیان فرمائے ہیں۔ ان میں سے بعض کو یہاں ذیل میں درج کیا جاتا ہے : ا…﴿إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَأَخْبَتُوا إِلَىٰ رَبِّهِمْ أُولَـٰئِكَ
Flag Counter