Maktaba Wahhabi

55 - 444
کے لائق جدوجہد اور سعی مقبول فرمائی ہے۔ انھوں نے اس کتاب میں سلف صالحین کے عقیدہ کو نہایت مختصر انداز میں بہت ہی جاذبِ نظر اُسلوب ، آسان عبارت اور خوبصورت اعداد و تقدیم کے ساتھ بیان کیا ہے۔ اسی طرح انھوں نے اس میں باب بندی اور اچھی ترتیب کا بھی لحاظ رکھتا ہے۔ اس وقت ہمارے سامنے اس کتاب کا جو ایڈیشن ہے کہ جس پر ہم یہ تقدیم لکھ رہے ہیں ، غلطیوں سے پاک اور تصحیح شدہ نسخہ ہے۔ پچھلے ایڈیشن میں جو تھوڑے بہت ملاحظات سامنے آئے تھے ان کی اصلاح بھی اس میں ہو گئی ہے۔[1]علاوہ ازیں جو چیز اس کتاب کو ممتاز کرتی ہے وہ مصنف کا اصلی مصادر و مراجع پر اعتماد ، سلف کی عبارتوں کے ذکر کرنے کا اہتمام ، کتاب و سنت کے دلائل کو پوری ذمہ داری سے جمع کرنا اور صحابہ کرام ، تابعین عظام اور آئمہ سلف صالحین کے اقوال کو پوری ذمہ داری سے بیان کرنا ہے۔ ‘‘ بلاشبہ کتاب ہذا اور اس جیسی دیگر کتب ایسی چیزوں میں سے ہیں کہ جنھیں دیکھ کر اور ان کا مطالعہ کرکے اہل توحید کی آنکھیں ٹھنڈی ہوتی اور ان کے دلوں کو خوشی حاصل ہوتی ہے۔ جبکہ دین حق سے تکبر کے ساتھ منہ پھیرنے والوں کو ایسی کتابیں اور اس طرح کی نصیحتیں سن ، دیکھ کر اُچھو آنے لگتا ہے اور ان کے دل تنگی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ مگر اللہ عزوجل فرماتے ہیں : ﴿وَاللّٰهُ غَالِبٌ عَلَىٰ أَمْرِهِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ﴾ (یوسف:۲۱)
Flag Counter