Maktaba Wahhabi

413 - 444
قرآن و سنت کی اتباع اور بدعات و خرافات سے منع کرنے پر آئمہ اہل السنۃ والجماعۃ کے اقوال و وصایا ۱…سیّدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ((أَیُّھا النَّاسُ عَلَیکُمْ بِالعِلْمِ قَبْلَ أَنْ یُرفَعَ ، أَلاَ وَاِنَّ رَفْعَہُ ذِہابُ أَہْلِہ، وَایاَّکُمْ وَالبِدَع والتَبَدُّعَ والتَنطُّعَ ، وَعَلیکُمْ بأَمْرِ کُمُ العَتِیق۔)) [1] ’’لوگو! قرآن و سنت کے علم کو اس سے قبل کہ اسے اُٹھا لیا جائے لازم پکڑ لو۔ آگاہ رہو کہ بلاشبہ اس علم کے اُٹھائے جانے سے مراد، اہل علم کا دنیا سے چلے جانا ہے۔اور بدعات و خرافت، بدعات پیدا کرنے والے (بدعتی بن جانے) اور بتکلف غلو سے کام لینے سے بچو۔ تم پر لازم ہے کہ اپنے پرانے معاملے (منہج صحابہ کے مطابق قرآن و سنت کے فہم) کو مضبوطی سے تھامے رکھو۔‘‘ ۲…سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ((کُلُّ عِبَادَۃٍ لَمْ یَتَعَبَّدْ بِھَا أَصْحابُ رَسُولِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فلَاَ تَتَعبَّدُّوْا بِھَا! فاِنَّ الْأَوَّ لَ لَمْ یَدعْ للآخرِ مَقالًا، فاتَّقُوا اللّٰہَ یَا مَعْشَر القُرَّائِ، خُذُوا طَرِیقَ مَنْ کَان قَبلکُم۔)) [2]
Flag Counter