Maktaba Wahhabi

352 - 444
آٹھویں اصل نیکی (والے اُمور دین و دنیا) میں اہل اسلام کے اولیاء الامور کی اطاعت کاوجوب اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ اہل الحدیث کے اصول عقیدہ میں سے ایک اصل یہ بھی ہے کہ وہ مسلمانوں کے اولیاء الامور (حکام و علماء) کی اطاعت کے وجوب کی رائے رکھتے ہیں بشرطیکہ وہ (اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی) نافرمانی کا حکم نہ دیں۔اگر وہ نافرمانی اور گناہ کا حکم دیں تو اس نافرمانی میں اُن کی اطاعت جائز نہیں ہے۔ اس نافرمانی والے امر کے علاوہ نیکی ، خیر اور بھلائی والے معاملہ میں ان کی اطاعت باقی رہے گی۔ اور یہ اللہ عزوجل کے درج ذیل فرمان پر عمل کی بنا پر ہوگا ، فرمایا: ’’مسلمانو اللہ تعالیٰ کا حکم مانو اور اس کے رسول کا حکم مانو اور اپنے مسلمان، مومن حاکموں (اور کبار علماء) کا جو تم میں سے ہوں (ان کی بھی اطاعت کرو بشرطیکہ ان کا حکم قرآن و سنت کے تابع ہو۔) پھر اگر تم (اور حاکم وقت) کسی بات میں جھگڑ پڑو تواس کو اللہ تعالیٰ اور رسول کی طرف رجوع کرو، اگر تم کو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان ہے۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اور اس کا انجام بہت اچھا ہے۔‘‘ (النساء:۵۹۔ آیت پیچھے گزر چکی ہے۔) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے خود سماعت کیا :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے:
Flag Counter