Maktaba Wahhabi

58 - 444
فضیلۃ الشیخ سعود بن ابراہیم الشریم حفظہ اللہ امام و خطیب بالمسجد الحرام فی مکۃ المکرمۃ والقاضی بالمحکمۃ الکبری فی مکۃ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَحْدَہُ وَالصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَی مَنْ لاَ نَبِيَّ بَعْدَہُ وَبَعْد : فضیلۃ الشیخ محترم عبداللہ بن عبدالحمید آل اسماعیل حفظہ اللہ نے ’’نجات یافتہ اور اللہ عزوجل کی مدد یافتہ جماعت اہل السنہ والجماعۃ اہل الحدیث‘‘کے عقیدۂ سے متعلق جو کتاب لکھی ہے اور اس کا نام انھوں نے ’’الوجیزُ فِي عقیدۃِ السلفِ الصالحِ‘‘ رکھا ہے۔اس کو میں نے پڑھا اور اسے میں نے نہایت نفع بخش کتاب پایا ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں ’’ اہل السنہ والجماعۃ سلف صالحین کے اُصول عقیدہ‘‘ کو نہایت اجمال کے ساتھ بیان کیا ہے کہ جس نے بھی ان اُصول کو مضبوطی سے تھام لیا (اور ان پر استقلال و استقامت سے عمل پیرا رہا۔) و ہ کامیاب ہو گیا۔ اور جس نے بھی ان ’’اُصولِ عقیدۂ توحیدِ خالص ‘‘ سے علیحدگی اختیار کی وہ ہلاک ہو گیا۔ (اَلْعِیَاذُ بِاللّٰہِ) مؤلف حفظہ اللہ نے اپنی اس کتاب میں قابلِ دید جدوجہد کی ہے کہ جس پر ان کا شکریہ ادا کیا جانا چاہیے۔ جبکہ انھوں نے کتاب پڑھنے والے اور کتاب کو سننے والے کے لیے نہایت خوش اسلوب صیغوں ، آسان عبارتوں اور قابل فہم معانی کے ساتھ اسے مزین کیا ہے۔ اس پر اللہ تبار ک و تعالیٰ ان کو اعلیٰ جزائے خیر عطا فرمائے اور انھیں اس کتاب کے ذریعے نفع پہنچائے۔ ہمیں اور ان کو بھی اللہ عزوجل علم نافع اور عمل صالح عطا فرمائے۔ اور اللہ رب العزت تمام مسلمانوں کو اسی راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے جس راہ پر نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اور فضیلتوں والے خیر
Flag Counter