Maktaba Wahhabi

61 - 444
فضیلۃ الشیخ محمد بن جمیل زینو حفظہ اللہ المدرس فيدارالحدیث الخیریۃ، بمکۃ المکرمۃ بلاشبہ ہر طرح کی حمد و ثنائے جمیل ایک اللہ کریم کے لیے ہے۔ ہم اُسی کی حمد کرتے ، اُسی سے مدد طلب کرتے اور اُسی سے ہم استغفار کرتے ہیں۔ ہم اپنے نفسوں کے شر اور اپنی بد اعمالیوں سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔ جسے اللہ عزوجل سیدھی راہ سمجھا دے اُسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جسے وہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ ایک اللہ رب العزت کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ وہ اکیلا ہے ، اُس کا کوئی شریک نہیں۔ اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ بلاشبہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور اس کے بندے۔ اما بعد:میں نے ’’ الْوَجیزُ فِيْ عقیدۃِ السّلفِ الصّالحِ‘‘…’’سلف صالحین اہل السنہ والجماعۃ اہل الحدیث کے عقیدہ کا مختصر اور جامع بیان ‘‘ کا بخوبی مطالعہ کیا اور اسے ایک نہایت اچھی کتاب پایا ہے۔ مؤلف نے اس میں بہت مفید ومضبوط معلومات جمع کی ہیں جن کی بنا پر وہ خراج تحسین اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں۔ انھوں نے سلف صالحین کے عقیدہ کو ایسی وسعت کے ساتھ بیان کیا ہے کہ ہر مسلمان آدمی اسے آسانی سے پڑھ کر اس موضوع کی مختلف تحقیقی باتوں پر مطلع ہو سکتا ہے۔ میں ہر مسلمان بھائی کو بالعموم اور تمام طالبان علم کو بالخصوص اس کتاب کے مطالعہ اور اس سے استفادہ کی تلقین کرتا ہوں۔ میں اللہ رب العالمین سے اس بات کی دعا بھی کرتا ہوں
Flag Counter