Maktaba Wahhabi

35 - 444
تقریظات و تقدیمات فضیلۃ الشیخ العلامہ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین حفظہ اللہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الْوَاحِدِ الْأَحَدِ ، الفَردِ الصَّمَدِ الَّذِيْ لَمْ یَلِدْ، وَلَمْ یُوْلَدْ ، وَلَمْ یَکُنْ لَّہُ کُفُوًا أَحَدٌ ، أَحْمَدُہُ وَأَشْکُرُہُ حَمْدًا لَا یَنْفَدُ أَفْضَل مَا یَنْبَغِيْ أَنْ یُّحْمَدَ ، وَأَشْھَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ، تَنَزَّہَ عَنِ الشُّرَکَائِ وَتَفَرَّدَ ، وَصَلَّی اللّٰہُ وَسَلَّمَ عَلیٰ أَفْضَلِ الْمُصْطَفیْنَ مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ اٰلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَمَنْ تَعَبَّد۔ ’’ہر قسم کی حمد و ثنائے جمیل ایک اور یکتا اللہ عزوجل کے لیے ہے کہ جو بالکل تنہا و بے نیاز ہے۔ (وہ کسی کا بھی کسی لحاظ سے محتاج نہیں) اور اس ذات نے کسی کو بھی جنم نہیں دیا۔ (کہ اس کی کوئی اولاد ہو) اور نہ ہی اُسے کسی نے پیدا کیا ہے۔ (کہ اس کا کوئی ماں ، باپ ہو) اور اس کے برابر والا بھی (اس کے جوڑ کا) کوئی نہیں ، وہ اکیلا ہے۔ میں اُس کی حمد و ثنا کرتے ہوئے اس کا شکر ادا کرتا ہوں ، ایسی حمد و ثناء کے ساتھ کہ جو کبھی بھی ختم نہ ہونے والی ہو۔ اس سے بھی افضل حمد کہ جتنی اُس کی تعریف کما حقہ کی جانی چاہیے۔ اسی طرح میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ ایک اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں۔ وہ (مخلوق کی
Flag Counter