Maktaba Wahhabi

264 - 444
اصل ثانی … ایمان کی تعیین ایمان کی تعریف و تعیین: اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث کے سلف صالحین (صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین و تبع تابعین و من تبعھم باحسانٍ إلی یوم الدین رحمہم اللّٰہ اجمعین) کے اُصول عقیدہ میں سے ہے کہ، ان کے نزدیک: (۱)…دل سے پختہ تصدیق (۲)…زبان سے مکمل اقرار اور (۳)…ارکان و جوارح (اعضاء بدن) کے ساتھ مکمل عمل کا نام ایمان ہے کہ جو اللہ عزوجل اور اُس کے حبیب و خلیل نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل اطاعت کے ساتھ بڑھتا ہے اور معصیت و نافرمانی کے ساتھ کم ہو تاہے۔ قول و عمل کا نام ایمان[1] یعنی دل اور زبان سے اقرار و تصدیق اور ؛ دل ، زبان اور اعضاء ِ بدن کے ساتھ عمل۔
Flag Counter