Maktaba Wahhabi

173 - 444
ان کے مقابلے میں : قرآنِ کریم: اللہ رب العالمین کا (مقدس) کلام ہے اور اس کی نہایت واضح کتاب۔ قرآن عزیز اللہ عزوجل کی مضبوط (دین حنیف اور توحید خالص والی) رسی ہے۔ قرآن عظیم کو اللہ رب العالمین نے اپنے حبیب و خلیل نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا ، تاکہ یہ قرآن اُمت اسلامیہ کے لیے دستورِ حیات بن جائے اور لوگوں کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر نورِ ہدایت والے علوم و معارف کی طرف نکال کر لانے والا ہو۔ اُن کی صراطِ مستقیم اور رشد و ہدایت کی طرف راہنمائی کرنے والا ہو۔ اس اپنی با برکت کتاب قرآنِ عظیم میں اللہ ذوالجال نے آسمانوں و زمین کی خلقت اور پہلوں ، پچھلوں کے واقعات کو کھول کر بیان فرمایا ہے۔ اسی طرح اس میں اللہ کریم نے حلال اور حرام کو کھول کر بیان کیا ہے۔ اور اخلاق و آداب حسنہ کے اُصول و قواعد بتلائے ہیں۔ اور عبادات و معاملات کے احکام بیان کیے ہیں۔ بعینہٖ اس کتاب میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انبیاء کرام علیہم السلام اور صالحین عظام رضی اللہ عنہم کی پاک سیرتوں کو بیان کیا ہے۔پھر اس میں اہل ایمان و اسلام اور کافروں ، مشرکوں کی جزاء و سزا کا بھی بیان ہے۔ اہل ایمان کے عظیم الشان گھر جنت کے اوصاف بیان ہوئے ہیں اور کافروں ، مشرکوں کے ٹکانے جہنم کی دہشت ناکی بھی اس میں بیان کی گئی ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآنِ عظیم کو دلوں کی بیماریوں کے لیے شفاء بنا دیا ہے اور ہر چیز کا ایک واضح بیان بھی۔ یہ قرآنِ حکیم اہل ایمان کے لیے سراپائے ہدایت بھی ہے اور ذریعہ رحمت بھی۔ چنانچہ اللہ عزوجل فرماتے ہیں : ا…﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُم مَّوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَشِفَاءٌ لِّمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ﴾ (یونس:۵۷) ’’لوگو تمہارے پاس مالک کی طرف سے نصیحت آئی (یعنی قرآن) اور
Flag Counter